٢٤٩٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس بها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حقنہ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
٢٤٩٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (عن جابر) (١) عن أبي جعفر قال: هي دواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے کہ حقنہ تو ایک دوائی ہے۔
٢٤٩٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن الحكم أنه احتقن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے حقنہ کروایا تھا۔
٢٤٩٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء أنه كان لا يرى بالحقنة بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء کے بارے میں روایت ہے کہ وہ حقنہ میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
٢٤٩٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا زهير عن مغيرة قال: حدثني أبو معشر عن إبراهيم أنه كان (لا يرى) (١) بالحقنة بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کے بارے میں روایت ہے کہ وہ حقنہ کروانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔