٢٤٩٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن علقمة بن مرثد عن علي أنه كان يقول في الحقنة: أشد (القول) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ حقنہ کے بارے میں سخت ترین بات کہا کرتے تھے۔ (حقنہ کا مطلب ہے : مقعد سے دوائی چڑھانا) ۔
٢٤٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد أنه كان يكرهها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کے بارے میں روایت ہے کہ وہ حقنہ (مقعد سے دوائی چڑھانا) کو ناپسند سمجھتے تھے۔
٢٤٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك وعباد عن حصين عن مجاهد قال: إني لأتفحشها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں حقنہ کو بُرا قرار دیتا ہوں۔
٢٤٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر قال: سئل عامر عن الحقنة للصائم (فقال) (١): إني لأكرهها للمفطر، فكيف للصائم؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ حضرت عامر سے روزہ دار کے لئے حقنہ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا۔ میں تو غیر روزہ دار کے لئے بھی حقنہ کو ناپسند سمجھتا ہوں۔ تو روزہ دار کے لئے کیسے اجازت دے سکتا ہوں ؟
٢٤٩٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: إني لأتفحشها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں حقنہ کو بُرا قرار دیتا ہوں۔
٢٤٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن قتادة والحسن أنهما كرها الحقنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ اور حسن کے بارے میں روایت ہے کہ یہ دونوں حقنہ کو ناپسند سمجھتے تھے۔
٢٤٩٩٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سويد بن عمرو قال: حدثنا أبو عوانة عن ليث عن علقمة بن مرثد عن (المعرور) (١) عن علي أنه كره الحقنة] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ حقنہ کو ناپسند سمجھتے تھے۔
٢٤٩٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: هي طرف من عمل قوم لوط -يعني الحقنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ یہ قوم لوط کے کام کا ایک کنارہ ہے یعنی حقنہ کا عمل۔
٢٤٩٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (جابر) (١) عن مجاهد وطاوس أنهما كرها الحقنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور طاؤس کے بارے میں روایت ہے کہ یہ دونوں حقنہ کو ناپسند سمجھتے تھے۔