١٥٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن (عبد اللَّه بن بكر) (١) المزني أن عطاء وطاوسًا ومجاهدًا قالوا في المحرم يصيب القطاة، قالوا: فيها شاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم اگر فاختہ کا شکار کرلے تو اس پر بکری لازم ہے۔
١٥٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن عمر قال: سأل رجل سالمًا والقاسم عن قطاة (أصابها) (٢) وهو محرم (قال) (٣) أحدهما: يتصدق بنصف مد.
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے دریافت کیا کہ محرم شخص اگر فاختہ کا شکار کرلے ؟ ایک نے فرمایا کہ نصف مد صدقہ کر دے اور دوسرے نے فرمایا نصف مد فاختہ سے بہتر ہے۔
١٥٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن عبد اللَّه بن (مؤمل) (١) عن ابن أبي مليكة عن ابن عمر وابن عباس في محرم قتل قطاة فقالا: (ثلثا مد وثلثا) (٢) مد (أجزأ) (٣) (في بطن مسكين) (٤) من قطاة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم شخص اگر فاختہ کا شکار کرے تو وہ تہائی مد صدقہ کرے، اور تہائی مد مسکین کے پیٹ میں فاختہ کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
١٥٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن صالح (الفزاري) (٢) عن عكرمة بن خالد سئل عن محرم قتل قطاة قال: يتصدق بمد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد سے دریافت کیا گیا کہ محرم شخص اگر فاختہ کا شکار کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ ایک مد صدقہ کرے۔