کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے کس دن خطبہ ارشاد فرمایا؟
١٤٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن (جابر) (١): أن النبي ﷺ أتى عرفات (حتى) (٢) إذا زاغت الشمس أمر (بالقصواء) (٣) فرحلت له، فأتى بطن الوادي فخطب الناس (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات تشریف لائے، جب سورج زائل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قصواء اونٹنی کا حکم فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اس پر کجاوا ڈالا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بطن وادی میں تشریف لائے اور لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا۔
١٤٥١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن ابن جريج (قال: أخبرت) (١) عن محمد بن قيس بن الطلب أن النبي ﷺ خطب بعرفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن قیس ابن المطلب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ میں خطبہ ارشاد فرمایا۔
١٤٥١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن الزهري أن (رسول اللَّه) (١) ﷺ كان يخطب يوم النحر، (فشغلت) (٢) الأمراء فأخروه إلى الغد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوم نحر میں خطبہ دیا کرتے تھے۔ بعد میں امراء کو مشغولیت درپیش ہوئی تو انہوں نے خطبہ کو اگلے دن تک موخر کردیا۔
١٤٥١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى (بن) (١) عبيد عن سفيان عن محمد بن طارق عن مجاهد قال: خطب رسول اللَّه ﷺ يوم النحر الناس بين الجمرتين أيام التشريق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر میں لوگوں کو دو جمروں کے درمیان خطبہ دیا۔
١٤٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج أن عمر بن عبد العريز خطبهم قبل التروية بيوم (ضحى) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز لوگوں کو یوم الترویہ سے پہلے خطبہ دے دیتے اور حضرت ابن زبیر پورے دس دن خطبہ دیتے۔
١٤٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن محمد بن عجلان عن عبد الرحمن بن الأسود قال: رأيت أبي صعد إلى ابن الزبير بعرفة وهو ⦗٢١٢⦘ (على) (١) المنبر، فلما نزل (لبى) (٢) ابن الزبير، فقلت لأبي: ما قلت له؟ قال: قلت له: سمعت عمر يلبي هاهنا على المنبر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو دیکھا وہ منبر پر حضرت ابن زبیر کے پاس گئے، جب وہ واپس اترے تو حضرت ابن زبیر نے تلبیہ پڑھا، میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ آپ نے ان سے کیا کہا تھا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں نے سنا حضرت عمر یہاں منبر پر تلبیہ پڑھا کرتے تھے۔
١٤٥٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: خطبهم النبي ﷺ يوم النحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر میں لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا۔