کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
١٤٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) علي بن هاشم ووكيع عن طلحة (عن عطاء) (٢) عن ابن عباس قال: لا يدخل أحد مكة بغير إحرام إلا الحطابين (والعمالين وأصحاب) (٣) (منافعها) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی شخص مکہ میں بغیر احرام کے داخل نہ ہو سوائے لکڑیاں جمع کرنے والوں اور کام کرنے والوں کے اور ان کے منافع حاصل کرنے والوں کے۔
١٤٠١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (ثوير) (١) عن أبي جعفر عن علي قال: لا (يدخلها) (٢) إلا بإحرام يعني مكة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مکہ میں بغیر احرام کے داخل مت ہو جاؤ۔
١٤٠٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه (كان) (١) يكره أن يدخل مكة بغير (إحرام) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہونے کو ناپسند فرماتے تھے۔
١٤٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: (كانوا) (١) يحبون ألا يدخلوا مكة إلا محرمين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مکہ میں بمع احرام داخل ہوا جائے۔
١٤٠٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد الملك عن عطاء قال: ليس (لأحد أن) (١) يدخل مكة إلا بإحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی شخص بھی بغیر احرام کے مکہ میں داخل نہ ہوتا حضرت عبد الملک نے اس حکم میں لکڑیاں جمع کرنے والوں کو اجازت دی ہوئی تھی کہ وہ بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہوسکتے ہیں۔
١٤٠٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن الرجل يدخل مكة بغير إحرام، فكرهه الحكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہوجائے ؟ حضرت حکم نے تو اس کو ناپسند فرمایا لیکن حضرت حماد نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
١٤٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن جريج عن هشام (بن حجير) (١) عن طاوس أن النبي ﷺ لم يدخل مكة (قط) (٢) إلا محرمًا (إلا) (٣) يوم فتح مكة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع کے علاوہ کبھی بھی بغیر احرام کے مکہ میں داخل نہ ہوئے۔
١٤٠٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن مجاهد قال: لا (يدخل) (١) مكة إلا محرمًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بغیر احرام کے مکہ مکرمہ مت داخل ہو جاؤ۔
١٤٠٢٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عامر العقدي عن أفلح عن القاسم ⦗٩٥⦘ قال: لا (يدخل) (١) مكة إلا محرمًا] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم سے بھی یہی مروی ہے۔