١٣٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محبوب (القواريري) (١) عن (عبد اللَّه) (٢) بن عامر الأسلمي عن أبي الزبير عن جابر، قال: لما بلغنا وادي محسر قال: رسول اللَّه ﷺ: "خذوا حصى الجمار من وادي محسر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ جب ہم لوگ وادی محسّر میں پہنچے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمرات کی رمی کے لیے کنکریاں وادی محسّر سے لے لو۔
١٣٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن مجاهد قال: كان يحمل الحصى من المزدلفة لرمي الجمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رمی کے لیے کنکریاں مزدلفہ سے لیا کرتے تھے۔
١٣٩٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن عبد الملك قال: قال لنا سعيد بن جبير: خذوا الحصى من حيث شئتم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ہم سے فرمایا : جہاں سے چاہو کنکریاں اٹھا لو۔
١٣٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن محمد قال: الذي يرمي يأخذ الحصى من (جَمْعٍ) (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جس شخص نے رمی کرنی ہے وہ مزدلفہ سے کنکریاں اٹھائے۔
١٣٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن عبد العزيز عن مكحول قال: (خذه) (١) من المزدلفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ کنکریاں مزدلفہ سے اٹھاؤ۔
١٣٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد عن بكر أنه كان يحمل حصى الجمار من المزدلفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر رمی کے لیے کنکریاں مزدلفہ سے اٹھا لیا کرتے تھے۔
١٣٩٤٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج عن عطاء قال: خذه من حيث شئت] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں جہاں سے چاہو کنکریاں اٹھا لو۔
١٣٩٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن أفلح عن القاسم أنه كان يأخذ (حصى) (١) الجمار من المزدلفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم مزدلفہ سے جمرات کی رمی کے لیے کنکریاں اٹھایا کرتے تھے۔
١٣٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عبد الرحمن ابن الأسود قال: كنا نلتقط للأسود (حصاه) (١) ونحن منطلقون إلى عرفات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت اسود کے لیے کنکریاں اٹھائیں جب ہم لوگ عرفات جا رہے تھے۔
١٣٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد عن أبيه قال: أفضت مع عبد اللَّه فلما انتهينا إلى الجمرة قال: ألقط لي فناولته سبع حصيات (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ عرفہ سے منیٰ آیا جب ہم جمرات کے پاس پہنچ گئے تو آپ نے فرمایا میرے لیے کنکریاں جمع کرو، میں نے ان کے لیے سات کنکریاں اکٹھی کیں۔
١٣٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن الشعبي قال: خذ (حصى) (١) الجمار من حيث شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جہاں سے چاہو کنکریاں اٹھا لو۔
١٣٩٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن (عوف) (١) عن (زياد) (٢) بن الحصين قال: حدثنا أبو (العالية) (٣) عن ابن عباس قال: قال (لي) (٤) رسول اللَّه ﷺ غداة العقبة: " (القُطْ) (٥) لي حصيَّاتٍ"، قال: (فلقطت) (٦) له حصيات مثل حصى الخذف، فقال: "بمِثْلِ هؤلاء (فْارْمُوا) (٧) " (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عقبہ کی صبح مجھ سے فرمایا میرے لیے کنکریاں اکٹھی کرو، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے چھوٹی چھوٹی کنکریاں جمع کیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان جتنی کنکریوں سے رمی کرو۔