١٣٤١١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن عمرو قال: أخبرني جابر بن زيد عن ابن عباس أن النبي ﷺ نكح وهو محرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالت احرام میں نکاح فرمایا۔
١٣٤١٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عيسى بن يونس عن ابن جريج عن عطاء قال: تزوج النبي ﷺ ميمونة وهو محرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالت احرام میں حضرت میمونہ کے ساتھ نکاح فرمایا۔
١٣٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن جرير بن حازم عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد اللَّه أنه لم يكن يرى بتزويج المحرم بأسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ حالت احرام میں نکاح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
١٣٤١٤ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: حدثنا وكيع عن (سفيان) (٢) عن أبيه عن إبراهيم قال: لا بأس أن يتزوج المحرم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرم شخص کے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
١٣٤١٥ - [حدثنا أبو بكر قال: ثنا حميد بن عبد الرحمن عن محمد بن مسلم عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه قال: لا بأس أن يتزوج المحرم] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ محرم کے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
١٣٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن المحرم يتزوج (قالا) (١): لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ محرم شخص نکاح کرسکتا ہے ؟ آپ دونوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں۔
١٣٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن مالك عن عطاء قال: (يتزوج) (١) لا أرى به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں محرم شخص کے نکاح کرنے میں میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
١٣٤١٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) حدثنا عائذ بن حبيب وعبد الوهاب بن عطاء ⦗٤٨٣⦘ عن سعيد عن قتادة. ويعلى (بن) (٢) حكيم عن عكرمة عن ابن عباس قال: لا بأس (به) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم کے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
١٣٤١٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبدة بن سليمان عن ابن أبي عروبة عن أبي معشر عن إبراهيم قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں محرم کے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
١٣٤٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مغيرة عن شباك عن أبي (الضحى) (١) عن مسروق أن النبي ﷺ تزوج وهو محرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالت احرام میں نکاح فرمایا۔