١٢٠٦٧ - حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عمير (بن) (١) سعيد أن عليًّا (حثى) (٢) في قبر ابن المكفف (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن المکفف کی قبر میں مٹی ڈالی۔
١٢٠٦٨ - [حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن عمير بن سعيد أن عليًّا حثى في قبر ابن المكفف] (١) (٢).
١٢٠٦٩ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن يعقوب (بن) (١) زيد أن ⦗١١٠⦘ (رسول اللَّه) (٢) ﷺ حثى في قبره (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعقوب بن زید فرماتے ہیں کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قبر میں مٹی ڈالی گئی۔
١٢٠٧٠ - حدثنا يحيى بن (سعيد) (١) عن ثور قال: (ثنا) (٢) (عامر) (٣) بن (جشيب) (٤) وغيره من أهل الشام عن أبي الدرداء قال: من تمام أجر الجنازة أن يحثو في القبر (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء ارشاد فرماتے ہیں کہ جنازے کا مکمل اجر (تب ملتا ہے) کہ قبر پر مٹی ڈالی جائے۔
١٢٠٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يعقوب (الأحلافي) (١) قال: أخبرني من رأى زيد بن أرقم حثا في (قبر ثلاثًا) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
یعقوب الاحلافی فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتلایا جس نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کو قبر میں تین بار مٹی ڈالتے ہوئے دیکھا۔
١٢٠٧٢ - [حدثنا وكيع عن (يزيد بن أبي زياد) (١) عن عمه أن عليًّا حثى في قبر] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی زیاد اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے قبر پر مٹی ڈالی۔
١٢٠٧٣ - [حدثنا داود (عن مبارك) (١) عن الحسن قال: إن شئت (فاحث) (٢) في القبر وإن شئت فلا (تحث) (٣) فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر تو چاہے تو قبر پر مٹی ڈال لے، اور اگر نہ چاہے تو مت ڈال۔
١٢٠٧٤ - حدثنا معن (بن) (١) عيسى عن خالد] (٢) بن أبي بكر أنه رأى سالم (بن عبد اللَّه) (٣) على (شفير) (٤) قبر ثم انصرف ولم (يحث) (٥) فيه شيئًا من تراب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو قبر کے کنارے کھڑا دیکھا، آپ واپس چلے گئے اور آپ نے قبر پر مٹی بالکل نہ ڈالی۔
١٢٠٧٥ - حدثنا (الفضل) (١) بن دكين بن عن الحكم بن عبد الرحمن بن أبي (نعم) (٢) قال: حدثني رجل من جهينة قال: كنت مع أبي هريرة في جنازة (فحثى) (٣) في قبره (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی نعم فرماتے ہیں کہ مجھ سے جھینہ کے ایک شخص نے ذکر کیا کہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا آپ نے قبر پر مٹی ڈالی۔