کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: بعض حضرات فرماتے ہیں بچہ پیدا ہونے کے بعد جب تک چیخے نہ تب کہ اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کریں گے
❮
❯
١١٩٤٦ - حدثنا إسماعيل بن علية عن سعيد (عن) (١) أبي معشر عن إبراهيم قال: لا (يصلى) (٢) عليه حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ بچے کی نماز جنازہ نہیں ادا کریں گے جب تک کہ وہ چیخے نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11946
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11946، ترقيم محمد عوامة 11717)
١١٩٤٧ - [حدثنا محمد بن (يزيد عن) (١) أيوب عن أبي هاشم عن إبراهيم قال: لا يصلي عليه حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اسی طرح منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11947
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11947، ترقيم محمد عوامة 11718)
١١٩٤٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت سعيد بن جبير يقول: لا (يصلى) (١) على الصبي] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ بچے کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11948
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11948، ترقيم محمد عوامة 11719)
١١٩٤٩ - حدثنا غندر عن شعبة قال: حدثنا (جلاس) (١) (السلمي) (٢) قال: سمعت [(عثمان) (٣) بن (جحاش) (٤) قال: سمعت] (٥) سمرة بن جندب ومات ابن له (صغيرًا) (٦) (فقال) (٧): اذهبوا (به) (٨) فادفنوه ولا يصلَّى عليه (فإنه) (٩) ليس عليه إثم، وادعوا اللَّه لوالديه أن يجعله لهما فرطًا وأجرًا (نحوه) (١٠) (١١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن جحاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سمرہ بن جندب کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب ان کا چھوٹا بیٹا فوت ہوا، آپ نے فرمایا : اسکو لے جاؤ اور دفنا دو ، اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی کہ اس پر گناہ نہیں ہے۔ اللہ پاک سے اس کے والدین کے لیے دعائے مغفرت کرو کہ وہ اس بچہ کو ان کے لیے مغفرت کا ذریعہ اور سفارشی بنائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11949
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11949، ترقيم محمد عوامة 11720)
١١٩٥٠ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري (في) (١) المولود لا يصلَّى عليه ولا يورث حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نو مولود کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی، اور نہ ہی وہ وارث بنایا جائے گا جب تک کہ وہ نہ چیخے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11950
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11950، ترقيم محمد عوامة 11721)
١١٩٥١ - حدثنا أبو بكر (قال: ثنا إسماعيل) (١) بن إبراهيم عن شعبة عن الحكم وحماد أنه سألهما عن السقط يقع ميتًا أيصلَّى عليه؟ (قالا) (٢): لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا گیا کہ جنین اگر مردہ حالت میں پیدا ہو تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ؟ فرمایا نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11951
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11951، ترقيم محمد عوامة 11722)
١١٩٥٢ - حدثنا ابن فضيل عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: لا (يصلَّى) (١) على السقط ولا يورَّث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت العلاء بن المسیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جنین پر نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی اور نہ ہی وہ وارث ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11952
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11952، ترقيم محمد عوامة 11723)
١١٩٥٣ - حدثنا أسباط (بن) (١) محمد عن أشعث (عن أبي الزبير) (٢) عن جابر قال: إذا استهل صلِّي عليه وورِّث، فإذا لم يستهل لم يصلَّ عليه (ولم) (٣) يورَّث (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں جب بچہ پیدائش کے بعد چیخے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہ وارث ہوگا، اور اگر نہ چیخے تو نہ نماز ادا کی جائے گی اور نہ ہی وہ وارث ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11953
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال أشعث كما أخرجه الدارمي (٣١٢٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11953، ترقيم محمد عوامة 11724)
١١٩٥٤ - [حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: إذا استهل الصبي صلِّي عليه وورِّث (وإذا) (١) لم يستهل لم يصلَّ عليه ولم يورَّث] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11954
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11954، ترقيم محمد عوامة 11725)
١١٩٥٥ - حدثنا معاذ بن يزيد (بن معاذ) (١) عن (أيوب) (٢) (أبي) (٣) العلاء عن منصور عن الحسن قال: لا يصلَّى عليه يعني السقط.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں جنین کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11955
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11955، ترقيم محمد عوامة 11726)
١١٩٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن راشد عن مكحول قال: كان الزبير لا يصلي على ولده إذا مات صغيرًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر کا چھوٹا بچہ فوت ہوا تو آپ نے اس پر نماز جنازہ نہیں پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11956
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11956، ترقيم محمد عوامة 11727)
١١٩٥٧ - حدثنا خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب في المولود قال: لا يورَّث حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں بچہ جب تک پیدائش کے بعد چیخے نہیں وہ وارث نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11957
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11957، ترقيم محمد عوامة 11728)
١١٩٥٨ - [حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) مالك بن إسماعيل قال: ثنا زهير عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة (قال) (٢): (ما) (٣) كنا (٤) نصلي على المولود] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ہم نومولود کی نماز جنازہ نہیں ادا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11958
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11958، ترقيم محمد عوامة 11729)
١١٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن عمران (عن) (٢) سويد قال: كنا وما نصلي على المولود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید سے اسی طرح منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11959
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11959، ترقيم محمد عوامة 11730)