کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: ولد الزنا پر نماز جنازہ کا حکم
❮
❯
١١٩٦٠ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: يصلَّى على ولد الزنى إذا (صلُّوا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں ولد زنا کی نماز جنازہ ادا فرماتے اگر وہ نمازی ہوتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11960
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11960، ترقيم محمد عوامة 11731)
١١٩٦١ - حدثنا وكيع عن فضيل بن (غزوان) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان [لا يصلي على ولد الزنى صغيرًا ولا كبيرًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ولد الزنا کی نماز جنازہ ادا نہ فرماتے خواہ وہ چھوٹا ہوتا یا بڑا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11961
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11961، ترقيم محمد عوامة 11732)
١١٩٦٢ - حدثنا (حفص) (١) عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر أنه كان] (٢) يرى ولد الزنى على فراشه في بيته يموت وتموت أمه (فيصلي) (٣) عليهما (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ولد الزنا اور اس کی ماں کو گھر کے بستر میں مرا ہوا دیکھا، اور ان دونوں کی نماز جنازہ ادا کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11962
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11962، ترقيم محمد عوامة 11733)