کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایسا آدمی جسے اتنا صدقہ فطر ملے کہ ایک گراں قدر مالیت اسے حاصل ہو جائے تو وہ کیا کرے
١١٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) هشيم عن يونس عن الحسن أنه قال في الرجل إذا أعطى من صدقة الفطر قال: إذا اجتمعت عنده (الآصع) (٢) (٣) أعطى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ایسے آدمی کے بارے میں جسے صدقہ فطر دیا گیا فرماتے ہیں کہ جب اس کے پاس گراں قدر مالیت ہوجائے تو وہ صدقہ فطر ادا کرے۔
١١٠٣٧ - حدثنا حفص عن عاصم عن أبي العالية والشعبي وابن سيرين قالوا: صدقة الفطر على الغني والفقير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ، حضرت شعبی اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ غنی اور فقیر پر صدقہ فطر ہے۔
١١٠٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مثنى عن عطاء قال: يأخذ ويعطي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ لے گا اور عطا کرے گا۔
١١٠٣٩ - حدثنا مالك بن إسماعيل عن (مندل) (١) عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم (قال) (٢): لا (يعطي) (٣) صدقة الفطر من تحل له الصدقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس شخص پر صدقۃ الفطر واجب ہے اس کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں۔ حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ اللہ کا حق ادا کرے گا اور وہ لے گا۔