کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ رمضان کی قضاء کو متفرق نہیں کرسکتا
٩٣٨٢ - حدثنا ابن علية (عن أيوب) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: في قضاء رمضان يتابع بينه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رمضان کے قضاء روزے ترتیب سے رکھے گا۔
٩٣٨٣ - حدثنا حفص عن (عبيد) (١) اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان يأمر بقضاء رمضان متتابعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما رمضان کے قضاء روزوں کو ترتیب سے رکھنے کا حکم دیتے تھے۔
٩٣٨٤ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: من كان عليه صوم (من) (١) رمضان فليصمه متصلًا ولا يفرقه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس پر رمضان کے روزے باقی ہوں وہ انہیں ترتیب سے رکھے اور ان کے درمیان جدائی نہ ڈالے۔
٩٣٨٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة (عن أبيه) (١) قال: (يواتر) (٢) قضاء رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ رمضان کے روزوں کو تواتر سے رکھے گا۔
٩٣٨٦ - حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة أنه قال: لا يقطعه إذا كان صحيحًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ اگر تندرست ہو تو روزے تواتر سے رکھے گا۔
٩٣٨٧ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يقولون قضاء رمضان تباع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ رمضان کی قضاء کے روزے ترتیب سے رکھے جائیں گے۔
٩٣٨٨ - حدثنا (عبدة) (١) عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: يقضيه كهيئته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جیسے قضاء ہوئے تھے ویسے قضاء کرے گا۔
٩٣٨٩ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه قال: كان الحسن يحب أن يتابع بين قضاء رمضان.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ رمضان کے قضاء روزے ترتیب سے رکھے جائیں۔
٩٣٩٠ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن داود عن الشعبي قال: أحب (إلي) (١) أن يقضيه كما أفطره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ جس طرح روزے قضا ہوئے تھے اسی طرح ان کی قضا کی جائے۔
٩٣٩١ - [حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال في قضاء رمضان (قال) (١): أحب إليَّ أن يصومه كما أفطره] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد رمضان کے قضاء روزوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ہے کہ وہ انہیں اسی طرح رکھے جس طرح چھوڑا تھا۔
٩٣٩٢ - حدثنا ابن علية عن علي بن الحكم عن ابن أبي مليكة عن عقبة بن ⦗٥٢٨⦘ الحارث عن أبي هريرة قال: (يواتره) (١) إن شاء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو تواتر سے رکھے۔
٩٣٩٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: سألته عن قضاء رمضان قال: متتابع أحب إليَّ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے رمضان کی قضاء کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ترتیب سے مسلسل رکھنا میرے نزدیک زیادہ بہتر ہے۔
٩٣٩٤ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن أفلح عن القاسم قال: صمه متتابعًا إلا أن يقطع [بك كما قطع بك فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ رمضان کے قضاء روزے ترتیب سے رکھو البتہ کوئی عذر پیش آجائے تو الگ بات ہے۔
٩٣٩٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد الملك بن أبي سليمان عن عطاء قال: يقضيه متتابعًا أحب إليَّ وإن فرق أجزأه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رمضان کے روزوں کی قضاء ترتیب سے کرنا مجھے زیادہ پسند ہے خواہ اس کے اجزاء کے درمیان جدائی ہو۔