٥٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمار الدهني (١) عن امرأة من قومه اسمها حجيرة (قالت) (٢): أمتنا أم سلمة قائمة وسط النساء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجیرہ کہتی ہیں کہ حضرت ام سلمہ نے عورتوں کے درمیان کھڑی ہوکر ہماری امامت کرائی۔
٥٠٤٢ - حدثنا علي (بن مسهر) (١) عن سعيد عن قتادة عن أم الحسن أنها رأت ⦗٥٨⦘ أم سلمة زوج النبي ﷺ تؤم النساء (٢) (تقوم معهن في صفهن) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام حسن کہتی ہں کہ انہوں نے حضرت ام سلمہ کو عورتوں کی امامت کرتے دیکھا ہے۔ وہ عورتوں کے ساتھ ان کی صف میں کھڑی ہوتی تھیں۔
٥٠٤٣ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن عائشة أنها كانت تؤم النساء [في الفريضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرض نمازوں میں عورتوں کی امامت کرایا کرتی تھیں۔
٥٠٤٤ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن عائشة أنها كانت تؤم النساء] (١) تقوم معهن في الصف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرض نمازوں میں عورتوں کی امامت کرایا کرتی تھیں۔ اور صف میں ان کے درمیان کھڑی ہوتی تھیں۔
٥٠٤٥ - حدثنا هشيم قال أخبرنا يونس عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عورت رمضان میں عورتوں کی امامت کر اسکتی ہے اور ان کے ساتھ ان کی صف میں کھڑی ہوگی۔
٥٠٤٧ - وحصين عن الشعبي (قالوا) (١): تؤم المرأة النساء في صلاة رمضان تقوم معهن في صفهن.
٥٠٤٨ - حدثنا ابن نمير عن حريث عن حميد بن عبد الرحمن أنه قال: لا بأس أن تؤم المرأة النساء تقوم معهن في الصف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ عورت کا امامت کرانا جائز ہے اور وہ ان کے ساتھ صف میں کھڑی ہوگی۔