٤٥٢٩ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: (أخبرنا) (١) ابن جريج عن عطاء قال: ليس في سجدتي السهو تشهد ولا تسليم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سجودِ سہو میں تشہد اور سلام نہیں ہیں۔
٤٥٣٠ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: ليس (في سجدتي السهو) (١) تشهد ولا تسليم] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ سجودِ سہو میں تشہد اور سلام نہیں ہیں۔
٤٥٣١ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن الحسن (وأنس) (١) أنهما سجداهما ثم قاما ولم يسلّما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حسن اور حضرت انس نے سجودِ سہو کئے اور پھر کھڑے ہوگئے اور سلام نہیں پھیرا۔
٤٥٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن إبراهيم قال: يتشهد الإمام في سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام سجودِسہو میں سلام پھیرے گا۔
٤٥٣٣ - حدثنا شبابة قال: (حدثنا) (١) (شعبة) (٢) عن الحكم وحماد أنهما قالا: يتشهد في سجود السهو ثم يسلّم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ سہو میں تشہد پڑھے گا پھر سلام پھیرے گا۔