٣٧٥١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عبدة ووكيع عن هشام عن أبيه عن أبي أيوب أو زيد بن ثابت: أن النبي ﷺ قرأ في المغرب بالأعراف في ركعتين (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی دو رکعتوں میں سورة الاعراف پڑھی۔
٣٧٥٢ - حدثنا عبدة ووكيع عن هشام عن أبيه: أن أبا بكر قرأ بالبقرة في الفجر (في) (١) ركعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے نماز فجر کی دو رکعتوں میں سورة البقرۃ کی تلاوت فرمائی۔
٣٧٥٣ - حدثنا عبدة عن محمد بن عمرو عن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب: أن عمر قرأ بآل عمران في الركعتين (الأوليين) (١) من العشاء قطعها، يعني: فيهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عبد الرحمن بن حاطب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں سورة آل عمران کی تلاوت فرمائی۔
٣٧٥٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمر بن يعلى عن سعيد بن جبير: أنه كان يقرأ في الفجر ببني إسرائيل في الركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن یعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے فجر کی دونوں رکعتوں میں سورۃ بنی اسرائیل کی تلاوت فرمائی۔
٣٧٥٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمرو بن مرة قال: صليت خلف سعيد بن جبير (الفجر) (١) فقرأ بـ: (حم) [غافر: ١] المؤمن فلما بلغ: ﴿بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَار﴾ [غافر: ٥٥] ركع، ثم قام في الثانية فقرأ ببقية السورة، ثم ركع ولم يقنت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی۔ انہوں نے پہلی رکعت میں سورة حم المؤمن کی تلاوت شروع کی۔ جب وہ { بِالْعَشِیِّ وَالإِبْکَارِ } پر پہنچے تو انہوں نے رکوع کیا، پھر دوسری رکعت میں باقی سورت کی تلاوت کی، پھر رکوع کیا اور فجر میں دعائے قنوت نہ پڑھی۔
٣٧٥٦ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن يحيى قال: كان يقسم السورة في الركعتين في الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ یحییٰ ایک سورت کو فجر کی دو نوں رکعتوں میں تقسیم کیا کرتے تھے۔
٣٧٥٧ - حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يقسم السورة في ركعتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک سورت کو دو رکعتوں میں تقسیم کیا کرتے تھے۔
٣٧٥٨ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: لا بأس أن يقسم السورة في ركعتين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایک سورت کو دو رکعتوں میں تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
٣٧٥٩ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن يحيى قال: يقسم (السورة) (١) في (ركعتي) (٢) الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ یحییٰ ایک سورت کو فجر کی دونوں رکعتوں میں تقسیم کیا کرتے تھے۔
٣٧٦٠ - حدثنا يعلى عن عبد الملك عن عطاء قال: لا بأس أن يقسم السورة في ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک سورت کو دو رکعتوں میں تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔