مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3753
باب: دورکعتوں میں ایک سورت پڑھنے کا حکم
في السورة تقسم في الركعتين
حدیث نمبر: 3753
٣٧٥٣ - حدثنا عبدة عن محمد بن عمرو عن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب: أن عمر قرأ بآل عمران في الركعتين (الأوليين) (١) من العشاء قطعها، يعني: فيهما (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عبد الرحمن بن حاطب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں سورة آل عمران کی تلاوت فرمائی، یعنی اسے ان دونوں رکعتوں میں تقسیم کر کے پڑھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (الأولتين).
(٢) منقطع؛ يحيى بن عبد الرحمن لا يروي عن عمر.