٣٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن معمر بن موسى (عن أبي جعفر [قال: لا (تقرن) (١) بين سورتين في كل ركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ہر رکعت میں دو سورتوں کو مت ملاؤ۔
٣٧٤٥ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى) (١)] (٢) عن عثمان بن الأسود عن عكرمة بن خالد قال: كان أبو بكر بن عبد الرحمن بن الحارث (بن) (٣) هشام لا يجمع بين السورتين في ركعة ولا يجاوز سورة إذا (ختمها) (٤) حتى يركع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث ایک رکعت میں دوسورتوں کو جمع نہیں فرماتے تھے۔ جب وہ کسی سورت کو ختم کرتے تو فورا رکوع کرلیا کرتے تھے۔
٣٧٤٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الأعلى عن أبي عبد الرحمن: أنه كان لا يقرن بين السورتين في ركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعبد الرحمن ایک رکعت میں دوسورتوں کو نہیں ملاتے تھے۔
٣٧٤٧ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن عيسى عن الشعبي عن زيد بن خالد الجهني قال: ما أحب أني قرنت سورتين في ركعة (ولو) (١) أن لي (حمر) (٢) النعم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن خالد جہنی فرماتے ہیں کہ مجھے ایک رکعت میں دو سورتیں ملا پسند نہیں خواہ اس کے بدلے مجھے سرخ اونٹ ہی کیوں نہ ملیں۔
٣٧٤٨ - حدثنا وكيع (عن عيسى) (١) عن الشعبي عن زيد بن خالد مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
٣٧٤٩ - حدثنا عبدة عن عاصم عن أبي العالية قال: (حدثني) (١) من سمع رسول اللَّه ﷺ يقول: "أَعْطِ كُلَّ سُورَةٍ حَظَّهَا مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر سورت کو رکوع و سجدہ کا حق دو ۔
٣٧٥٠ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) إسرائيل عن أبي حصين عن أبي عبد الرحمن قال: أعط كل سورة (حقها) (٢) من الركوع والسجود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر سورت کو رکوع اور سجدے کا حق دو ۔