کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جب خون بہہ جائے یا چپک جائے یا ظاہر ہو جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا
❮
❯
١٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم أنا المغيرة عن إبراهيم قال: إذا سال الدم؛ نقض الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب خون بہہ جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1470
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1470، ترقيم محمد عوامة 1467)
١٤٧١ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن: أنه كان لا يرى الوضوء من الدم إلا ما كان سائلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن صرف اس خون سے وضو ٹوٹنے کے قائل تھے جو بہنے والا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1471
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1471، ترقيم محمد عوامة 1468)
١٤٧٢ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور عن مجاهد: أنه سئل عن الرجل يخرج من يده الدم (ولا) (١) يجاوز الدم مكانه قال: (٢) يتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا خون زخم سے باہر نکل آئے لیکن زخم کی جگہ سے تجاوز نہ کرے، فرمایا وہ وضو کرے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1472
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1472، ترقيم محمد عوامة 1469)
١٤٧٣ - حدثنا يحيى بن يعلى التيمي عن منصور: أنه سأل إبراهيم عن ذلك فقال: لا يتوضأ حتى يخرج.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا جب تک خون خارج نہ ہو وضو نہیں ٹوٹتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1473
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1473، ترقيم محمد عوامة 1470)
١٤٧٤ - حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا برز الدم من الأنف فظهر؛ ففيه الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب خون ناک سے نکل کر ظاہر ہوجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1474
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1474، ترقيم محمد عوامة 1471)
١٤٧٥ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز بن عبيد اللَّه قال: سمعت الشعبي يقول: الوضوء واجب من كل دم قاطر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہر ٹپکنے والے خون سے وضو ٹوٹتا ہے۔ حضرت حکم فرماتے ہیں بہنے والے خون سے وضو ٹوٹتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1475
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1475، ترقيم محمد عوامة 1472)
١٤٧٦ - قال: وسمعت الحكم يقول: من كل دم سائل.
مولانا محمد اویس سرور
(راوی کہتے ہیں:) میں نے حَكَم کو یہ کہتے ہوئے سنا: (ہر بہنے والے خون سے (وضو ٹوٹتا ہے / یا ناپاکی لازم آتی ہے))۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1476
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1476، ترقيم محمد عوامة ---)
١٤٧٧ - قال أبو بكر: سمعت ابن إدريس يقول: سمعت مالك بن أنس يقول: ليس الوضوء إلا من السبيلين الغائط، والبول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صرف اس چیز سے وضو ٹوٹتا ہے جو سبیلین سے نکلے یعنی پیشاب اور پاخانہ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1477
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1477، ترقيم محمد عوامة 1473)