١٣١٩ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي وائل عن حذيفة أن رسول اللَّه ﷺ أتى سباطة (٢) قوم، فبال عليها (قائما) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قوم کے کوڑا کرکٹ ڈالنے کی جگہ تشریف لائے اور آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب فرمایا۔
١٣٢٠ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن زيد قال: رأيت عمر بال قائما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٢١ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش وحصين عن أبي ظبيان قال: رأيت عليا بال قائما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٢٢ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن قبيصة: أنه رأى زيد بن ثابت يبول قائما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ثابت کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٢٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن زيد عن عبد اللَّه الرومي قال: رأيت ابن عمر يبول قائما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رومی فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٢٤ - حدثنا معاذ بن معاذ عن عمران بن حدير قال: حدثني رجل من بني سعد من أخوال المحرر (١) بن أبي هريرة قال: رأيت أبا هريرة بال قائما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
بنو سعد کے ایک آدمی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٢٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن أبي يحيى (١) عن عمر بن عبد الرحمن قال: رأيت سعيد بن المسيب يبول قائما، فقلت: يا أبا محمد (تبول) (٢) قائما؟ أما تخشى أن يصيبك؟ فقال (لي) (٣): أما تبول أنت قائما؟، قلت: لا، قلت: ذاك (أدوى) (٤) لك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا تو عرض کیا کہ کیا آپ کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم ایسا نہیں کرتے ؟ میں نے کہا نہیں فرمایا یہ تمہارے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔
١٣٢٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن (ابن) (١) أبي خالد قال: رأيت الشعبي يبول قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی خالد کہتے ہیں کہ میں نے شعبی کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٢٧ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: رأيت محمدا يبول قائما، وكان لا يرى به بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے محمد کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔ وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
١٣٢٨ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة قال: رأيت أبي يبول قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٢٩ - حدثنا وكيع (عن طعمة) (١) الجعفري قال: رأيت يريد بن الأصم يبول قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طعمہ جعفری کہتے ہیں کہ میں نے یزید بن اصم کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٣٠ - حدثنا وكيع عن زكريا (عن) (١) عبد العزيز أبي عبد اللَّه عن مجاهد قال: ما بال رسول اللَّه ﷺ قائما إلا مرة في كثيب أعجبه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف ایک مرتبہ ایک صحرائی ٹیلہ میں کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
١٣٣١ - حدثنا وكيع عن (مطر) (١) قال: رأيت الحكم يبول قائما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فطر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
١٣٣٢ - حدثنا أبو أسامة وابن إدريس عن ابن عون عن ابن سيرين: أن سعد بن عبادة بال قائما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ نے کھڑے ہو کر پیشاب فرمایا۔