کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو عمامہ پر مسح کے قائل نہیں بلکہ ان کے نزدیک سر کا مسح کیا جائے گا
٢٣٢ - حدثنا إسماعيل بن علية عن عباد بن إسحاق عن (أبي عبيدة) (١) بن محمد بن عمار بن ياسر قال: سألت جابرا عن المسح على العمامة، فقال: أمسّ الماء الشعر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے عمامہ پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ بالوں کو بھی پانی لگاؤ۔
٢٣٣ - حدثنا وكيع بن الجراح عن الربيع بن سليم عن (أبي لبيد) (١) قال: رأيت عليا (أتى) (٢) الغيط على بغلة له، وعليه (إزار ورداء) (٣) وعمامة وخفان، فرأيته بال، ثم توضأ، فحسر العمامة، فرأيت رأسه مثل راحتي، عليه مثل خط الأصابع من الشعر، فمسح برأسه، ثم مسح على خفيه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو لبید کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنے خچر پر سوار ہو کر رفع حاجت کے لئے تشریف لے گئے، اس وقت آپ نے ایک ازار، ایک چادر، عمامہ اور دو موزے زیب تن فرما رکھے تھے، آپ نے پیشاب کیا، پھر وضو فرمایا اور عمامہ کو اتار دیا، میں نے دیکھا کہ آپ کا سر میری ہتھیلی کی طرح ہے جس پر انگلی کی لکیروں کی طرح بال ہیں۔ آپ نے پہلے سر کا مسح فرمایا پھر موزوں کا۔
٢٣٤ - حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر: أنه كان لا يمسح على العمامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پگڑی کا مسح نہیں فرمایا کرتے تھے۔
٢٣٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن (مغيرة) (١) (٢) قال: كان إذا كانت على إبراهيم عمامة أو قلنسوة رفعها، ثم مسح على يافوخه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ اگر ابراہیم نے پگڑی یا ٹوپی پہنی ہوتی تو وضو کرتے وقت اسے اتار کر سر کا مسح کیا کرتے تھے۔
٢٣٦ - حدثنا وكيع عن أبي البختري: قال رأيت الشعبي توضأ فحسر العمامة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو البختری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ وضو کرتے وقت انہوں نے عمامہ کو اتار کر سر کا مسح فرمایا۔
٢٣٧ - حدثنا معن بن عيسى عن مالك بن أنس عن هشام عن أبيه: أنه كان ينزع العمامة ويمسح رأسه بالماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ وضو کرتے وقت عمامہ اتار دیتے تھے اور سر کے پانی سے مسح کرتے تھے۔
٢٣٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن جريج عن عطاء: أن رسول اللَّه ﷺ توضأ، فرفع العمامة، فمسح مقدم رأسه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو میں عمامہ اتارا اور سر کے اگلے حصہ کا مسح فرمایا۔
٢٣٩ - حدثنا أبو عامر العقدي عن أفلح قال: كان القاسم لا يمسح على العمامة؛ يحسر عن رأسه، فيمسح عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم پگڑی پر مسح نہ فرماتے تھے بلکہ عمامہ کو اتار کر سر کا مسح فرماتے ۔
٢٤٠ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: الرجل يمسح على ناصيته وعلى عمامته.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مرد اپنی پیشانی اور اپنی پگڑی کا مسح کر سکتا ہے۔
٢٤١ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد بن سيرين عن عمرو بن وهب الثقفي عن المغيرة بن شعبة أن النبي ﷺ توضأ، فمسح بناصيته، ومسح على العمامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کے دوران اپنی پیشانی اور اپنی پگڑی مبارک کا مسح فرمایا۔