٢٢٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن كعب بن عجرة عن بلال: أن رسول اللَّه ﷺ مسح على الخف والخمار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بلال فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں اور پگڑی پر مسح فرمایا۔
٢٢١ - حدثنا إسماعيل ابن علية وبن نمير عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن مرثد بن عبد اللَّه اليزني عن (عبد الرحمن) (١) بن (عسيلة) (٢) الصنابحي قال: رأيت أبا بكر يمسح على الخمار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن عسیلہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوبکر کو پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
٢٢٢ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن ابن أبي عروبة عن أشعث عن أبيه: أن أبا (١) موسى خرج من الخلاء؛ فمسح على قلنسوته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے اور وضو میں انہوں نے اپنی ٹوپی کا مسح فرمایا۔
٢٢٣ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن أبي غالب قال: رأيت أبا أمامة يمسح على العمامة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو غالب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو پگڑی پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
٢٢٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن سفيان عن (سماك) (١) عن الحسن عن أمه عن أم سلمة: أنها كانت تمسح على الخمار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن کی والدہ روایت کرتی ہیں کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا دوپٹے پر مسح فرمایا کرتی تھیں۔
٢٢٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن (عاصم) (١) قال: رأيت أنسا يمسح على الخفين والعمامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
٢٢٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (سفيان) (١) عن (عمران) (٢) بن مسلم عن سويد بن (غفلة) (٣) قال: قال عمر: إن شئت فامسح على العمامة، وإن شئت فانزعها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو پگڑی پر مسح کر لو اور اگر تم چاہو تو اسے اتار کر مسح کر لو۔
٢٢٧ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة عن نباتة قال: سألت عمر بن الخطاب عن المسح على العمامة (قال) (١): إن شئت فامسح عليها، وإن شئت فلا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نباتہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پگڑی پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ چاہو تو پگڑی پر مسح کر لو اور اگر چاہو تو اسے اتار کر سر کا مسح کر لو۔
٢٢٨ - حدثنا وكيع عن أبيه عن طارق قال: (رأيت حكيم بن جابر يمسح على العمامة).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکیم بن جابر کو پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
٢٢٩ - حدثنا يونس بن محمد عن داود بن أبي الفرات عن (محمد) (١) بن زيد عن أبي شريح عن أبي مسلم مولى زيد بن صوحان قال: كنت مع (سلمان) (٢)، فرأى رجلا ينزع خفيه للوضوء، فقال له سلمان: امسح على خفيك وعلى خمارك وبناصيتك، فإني رأيت رسول اللَّه ﷺ يمسح على الخفين والخمار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسلم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے وضو کے لئے موزے اتار دیئے۔ حضرت سلمان نے اس سے فرمایا کہ اپنے موزوں پر، اپنی پگڑی پر اور اپنی پیشانی پر مسح کر لو۔ کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں اور پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
٢٣٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن (التيمي) (١) عن (بكر) (٢) عن (ابن المغيرة) (٣) ابن شعبة عن أبيه: أن النبي ﷺ مسح مقدم رأسه؛ ومسح على العمامة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر مبارک کے اگلے حصہ کا مسح فرمایا اور پگڑی پر بھی مسح فرمایا۔
٢٣١ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن (أبي سلمة) (١) عن جعفر بن عمرو بن أمية الضمري عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ يمسح على الخفين والعمامة (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن أمیہ ضمری فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں اور عمامہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔