١٥٦ - حدثنا وكيع بن الجراح عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: قال النبي ﷺ: "من توضأ؛ فليمضمض (وليستنشق) (١)، والأذنان من الرأس" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جو شخص وضو کرے تو وہ کلی کرے اور ناک میں پانی بھی ڈالے، اور دونوں کان سر کا حصہ ہی ہیں۔ “
١٥٧ - حدثنا عبدة بن سليمان (عن سعيد) (١) عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا: الأذنان من الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب اور حسن بصری فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
١٥٨ - [حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن عن أبي موسى قال: الأذنان من الرأس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
١٥٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر عن عمر بن عبد العزيز قال: الأذنان من الرأس] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس قال: الأذنان من الرأس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن سعيد (عن) (١) أبي معشر عن إبراهيم، وعن قتادة عن سعيد بن المسيب، والحسن قالوا: الأذنان من الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب اور حسن بصری فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: الأذنان من الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦٣ - حدثنا أبو (أسامة) (١) عن أسامة عن هلال بن أسامة عن ابن عمر قال: الأذنان من الرأس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن نافع قال: كان ابن عمر يمسح أذنيه، ويقول: هما من الرأس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دونوں کانوں کا مسح فرماتے اور کہتے تھے کہ کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦٥ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: ما أقبل من الأذنين؛ فمن الوجه، وما أدبر، فمن الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کانوں کے اگلے حصہ کا تعلق چہرے سے اور پچھلے حصہ کا تعلق سر سے ہے۔
١٦٦ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كان يغسل أذنيه مع وجهه، ويمسحهما مع رأسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کانوں کو چہرے کے ساتھ دھوتے تھے اور سر کے ساتھ ان کا مسح فرماتے تھے۔
١٦٧ - حدثنا أبو (داود) (١) عن عبد الملك بن ميسرة عن ابن سيرين قال: الأذنان من الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦٨ - حدثنا عبد الحميد بن عبد الرحمن الحماني عن إسماعيل بن عبد الملك عن سعيد بن جبير قال: الأذنان من الرأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کان سر کا حصہ ہیں۔
١٦٩ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: حدثنا يزيد بن هارون عن الجريري عن عروة ابن قبيصة عن رجل من الأنصار (عن أبيه) (٢) عن عثمان قال: واعلموا أن الأذنين من الرأس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جان لو ! کان سر کا حصہ ہیں۔
١٧٠ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين عن إبراهيم قال: سألته عن مسح الأذنين مع الرأس أو مع الوجه؟ فقال: مع كل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ کانوں کا مسح چہرے کے ساتھ ہونا چاہئے یا سر کے ساتھ ؟ فرمایا دونوں کے ساتھ۔