٩٨ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن حسان بن بلال قال: رأيت عمار بن ياسر توضأ، فخلل لحيته. فقلت له؟، فقال: رأيت رسول اللَّه ﷺ فعله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن بلال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو وضو میں داڑھی کا خلال کرتے دیکھا تو اس کی وجہ پوچھی۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یونہی کرتے دیکھا تھا۔
٩٩ - حدثنا هشيم عن أبي حمزة قال: رأيت ابن عباس يخلل لحيته إذا توضأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وضو میں داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
١٠٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يخلل لحيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وضو میں داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
١٠١ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبي (معن) (١) قال: رأيت أنسا توضأ فخلل لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معن کہتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ وضو میں داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
١٠٢ - حدثنا وكيع عن (أسامة) (١) عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يخلل لحيته إذا توضأ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک دوسری سند سے حضرت نافع کا قول منقول ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وضو میں داڑھی کا خلال کرتے تھے۔
١٠٣ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق قال: رأيت سعيد بن جبير توضأ، (وخلل) (١) لحيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ وضو میں داڑھی کا خلال کرتے تھے۔
١٠٤ - حدثنا وكيع عن (المعلى) (١) بن (جابر) (٢) عن الأزرق بن قيس قال: رأيت ابن عمر يخلل لحيته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ازرق بن قیس کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وضو میں داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
١٠٥ - حدثنا زيد بن الحباب عن النضر بن معبد قال: رأيت أبا قلابة إذا توضأ خلل لحيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نضربن معبد کہتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ وضو میں داڑھی کا خلال کرتے تھے۔
١٠٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا الحسن بن صالح عن موسى بن أبي عائشة عن يزيد الرقاشي عن أنس: أن النبي ﷺ كان إذا توضأ يخلل لحيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کے دوران داڑھی کا خلال فرمایا کرتے تھے۔
١٠٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن مجاهد: أنه كان يخلل لحيته إذا توضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد وضو میں داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
١٠٨ - حدثنا أبو أسامة عن خالد بن دينار قال: رأيت ابن سيرين (توضأ) (١)، فخلل لحيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین وضو میں داڑھی کا خلال کرتے تھے۔
١٠٩ - حدثنا (ابن) (١) إدريس عن هشام قال: كان ابن سيرين يخللها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ابن سیرین داڑھی کا خلال کرتے تھے۔
١١٠ - حدثنا يحيى بن اليمان قال: حدثنا سفيان عن الزبير بن عدي عن الضحاك قال: رأيته يخلل لحيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک داڑھی کا خلال فرماتے تھے۔
١١١ - حدثنا وكيع عن (أبي عاصم) (١) عن رجل لم يسمه: أن عليا مر على رجل يتوضأ، فقال: خلل، يعني: لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعاصم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے اور اسے داڑھی کا خلال کرنے کا حکم دیا۔
١١٢ - حدثنا زيد بن الحباب عن عمر (بن) (١) سليم الباهلي قال: حدثني أبو غالب قال: قلت لأبي أمامة: أخبرنا عن وضوء رسول اللَّه ﷺ. فتوضأ ثلاثًا، وخلل لحيته، وقال: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ يفعل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو غالب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو سکھا دیجئے انہوں نے تین مرتبہ وضو کیا اور داڑھی کا خلال کیا اور فرمایا کہ میں نے اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
١١٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال حدثنا إسرائيل عن عامر بن شقيق عن أبي وائل قال: رأيت عثمان يتوضأ، فخلل لحيته ثلاثًا، وقال: رأيت رسول اللَّه ﷺ فعله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا جس میں انہوں نے تین مرتبہ داڑھی کا خلال فرمایا۔ پھر یہ ارشاد فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی کرتے دیکھا تھا۔
١١٤ - حدثنا وكيع عن الهيثم (بن جمّاز) (١) عن يزيد بن أبان عن (أنس) (٢) أن النبي ﷺ قال: "أتاني جبريل، فقال: إذا توضأت، فخلل لحيتك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جبرئیل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ جب آپ وضو کریں تو داڑھی کا خلال بھی کریں۔ “
١١٥ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن نافع عن ابن عمر: أنه كان إذا توضأ؛ خلل لحيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع کا قول ایک اور سند سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
١١٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن بن صالح عن أبي الهيثم عن إبراهيم: أنه توضأ وخلل لحيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الہیثم کہتے ہیں کہ ابراہیم نے وضو میں داڑھی کا خلال فرمایا۔