کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا دُحَيْمٌ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ: «أَهِلِّي بِالْحَجِّ وَقُولِي مَحِلِّي حَيْثُ حَبِسْتَنِي»
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”حج کا احرام باندھو اور کہو کہ میرا احلال وہیں ہوگا جہاں تو نے مجھے روک دیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنَ، قَالَا: ثنا أَبُو عَقِيلٍ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنْ كَانَ أَوَّلَ مَا عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ رَبِّي وَنَهَانِي عَنْهُ بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ، وَشُرْبِ الْخَمْرِ لَمُلَاحَاةُ الرِّجَالِ»
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بتوں کی عبادت اور شراب نوشی کے بعد جس چیز کا سب سے پہلے میرے رب نے مجھے حکم دیا اور اس سے منع فرمایا، وہ لوگوں کا آپس میں جھگڑنا (طعنہ زنی کرنا) ہے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عُمَرَ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا حِينَ تَزَوَّجَ بِهَا: «إِنْ شِئْتِ أُسَبِّعُ لَكِ فَسَبَّعْتُ لَكِ، ثُمَّ سَبَّعْتُ لِسَائِرِ نِسَائِي»
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح کیا تو ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں سات دن رہوں، (لیکن) اگر میں نے تمہارے لیے سات دن رکھے تو پھر اپنی باقی تمام بیویوں کے لیے بھی سات سات دن رکھوں گا۔“
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ» فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: “جو شخص بھی کسی مصیبت میں مبتلا ہو”، پھر راوی نے آگے پوری حدیث بیان کی۔