حدیث نمبر: 19812
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: كُنْتُ بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «قَدْ رَأَيْتُ مَا يَلْقَى أُمَّتِي بَعْدِي، فَأَخَّرْتُ شَفَاعَتِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»
ترجمہ

سعید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں بصرہ میں تھا، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے دیکھ لیا ہے کہ میری امت کو میرے بعد کیا پیش آئے گا، اس لیے میں نے اپنی شفاعت قیامت کے دن کے لیے مؤخر کر دی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 19812
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 250، حدیث 508