المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عمر بن أبي سلمة، عن أم سلمة باب: سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 19810
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عُمَرَ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا حِينَ تَزَوَّجَ بِهَا: «إِنْ شِئْتِ أُسَبِّعُ لَكِ فَسَبَّعْتُ لَكِ، ثُمَّ سَبَّعْتُ لِسَائِرِ نِسَائِي»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح کیا تو ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں سات دن رہوں، (لیکن) اگر میں نے تمہارے لیے سات دن رکھے تو پھر اپنی باقی تمام بیویوں کے لیے بھی سات سات دن رکھوں گا۔“