کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: راشد بن ابی راشد کی سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ وَابِصَةَ بْنَ مَعْبَدٍ يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى سَأَلْتُهُ، عَنِ الْوَسَخِ الَّذِي يَكُونُ فِي الْأَظْفَارِ فَقَالَ: «دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ»
ترجمہ
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے ہر چیز کے بارے میں پوچھا، یہاں تک کہ ناخنوں میں جمع ہونے والے میل کے بارے میں بھی پوچھ لیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر وہ اختیار کرو جو شک میں نہ ڈالے۔“
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ فِي صَلَاتِهِ لَوْ صُبَّ عَلَى ظَهْرِهِ مَاءٌ لَاسْتَقَرَّ»
ترجمہ
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نماز میں رکوع کرتے تو اگر آپ ﷺ کی پیٹھ پر پانی بہا دیا جاتا تو وہ ٹھہر جاتا، یعنی آپ ﷺ کی پیٹھ اتنی سیدھی اور برابر ہوتی۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ وَابِصَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: «لِيُبَلِّغُ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ»
ترجمہ
سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو حجۃ الوداع میں خطبہ دیتے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”حاضر غائب تک یہ بات پہنچا دے۔“