حدیث نمبر: 18619
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ وَابِصَةَ بْنَ مَعْبَدٍ يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى سَأَلْتُهُ، عَنِ الْوَسَخِ الَّذِي يَكُونُ فِي الْأَظْفَارِ فَقَالَ: «دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ»
ترجمہ

سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے ہر چیز کے بارے میں پوچھا، یہاں تک کہ ناخنوں میں جمع ہونے والے میل کے بارے میں بھی پوچھ لیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر وہ اختیار کرو جو شک میں نہ ڈالے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18619
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 147، حدیث 399