المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الله محمد الأسدي، عن وابصة باب: ابوعبداللہ محمد اسدی کی سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18622
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، قَالَا: ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدٌ الْأَسَدِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ وَابِصَةَ بْنَ مَعْبَدٍ، صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ فَقَالَ: «يَا وَابِصَةُ، جِئْتَ تَسْأَلُنِي عَنِ الْبِرِّ وَالْإِثْمِ» ، فَقُلْتُ: إِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، إِنَّهُ لِلَّذِي جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنْهُ، قَالَ: «فَالْبِرُّ مَا انْشَرَحَ لَهُ صَدْرُكَ، وَالْإِثْمُ مَا حَاكَ فِي صَدْرِكَ، وَإِنْ أَفْتَاكَ عَنْهُ النَّاسُ»ترجمہ
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم ﷺ کے صحابی ہیں، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے وابصہ! تم مجھ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھنے آئے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، یہی وہ بات ہے جس کے متعلق میں آپ سے پوچھنے آیا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نیکی وہ ہے جس سے تمہارا دل مطمئن ہو جائے، اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے، خواہ لوگ تمہیں اس کے بارے میں کچھ بھی فتویٰ دے دیں۔“