المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
راشد بن أبي راشد، عن وابصة باب: راشد بن ابی راشد کی سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18620
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ فِي صَلَاتِهِ لَوْ صُبَّ عَلَى ظَهْرِهِ مَاءٌ لَاسْتَقَرَّ»ترجمہ
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نماز میں رکوع کرتے تو اگر آپ ﷺ کی پیٹھ پر پانی بہا دیا جاتا تو وہ ٹھہر جاتا، یعنی آپ ﷺ کی پیٹھ اتنی سیدھی اور برابر ہوتی۔