حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْوَادِعِيُّ الْقَاضِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يُؤْخَذُ فِيهَا للضَّعِيفِ حَقُّهُ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ»
ترجمہ
سیدنا مخارق ابوقابوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ امت پاک نہیں ہو سکتی جس میں کمزور کا حق بغیر لغزش اور رکاوٹ کے نہ دلایا جائے۔“
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّجُلُ يَأْتِينِي يُرِيدُ مَالِي، قَالَ: «ذَكِّرْهُ اللهَ» ، قَالَ: فَلَمْ يَذَّكَّرْ؟ قَالَ: «فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ مَنْ حَوْلَكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ، قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَوْلِي أَحَدٌ؟ قَالَ: «فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ بِالسُّلْطَانِ» ، قَالَ: فَإِنْ بَاعَنِي السُّلْطَانُ؟ فَقَالَ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَاتِلْ دُونَ مَالِكَ حَتَّى تَكُونَ فِي شُهَدَاءِ الْآخِرَةِ أَوْ تَمْنَعَ ذَلِكَ»
ترجمہ
سیدنا مخارق ابوقابوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک آدمی میرے پاس آتا ہے جو میرا مال چاہتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اللہ کا واسطہ یاد دلاؤ۔“ اس نے عرض کیا: اگر وہ نہ مانے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اپنے آس پاس کے مسلمانوں سے اس کے خلاف مدد لو۔“ اس نے عرض کیا: اگر میرے آس پاس کوئی نہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو حاکم سے اس کے خلاف مدد لو۔“ اس نے عرض کیا: اگر حاکم مجھے چھوڑ دے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے مال کے دفاع میں لڑو یہاں تک کہ تم آخرت کے شہیدوں میں شامل ہو جاؤ، یا اپنے مال کا دفاع کر لو۔“
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ المُخَارِقِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ جَاءَنِي رَجُلٌ يُرِيدُ مَالِي كَيْفَ تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: «فَذَكِّرْهُ بِاللهِ» ، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ فَعَلْتُ فَلَمْ يَنْتَهِ؟ قَالَ: «تَسْتَغِيثُ بِالْمُسْلِمِينَ» ، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ فَعَلْتُ فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ؟ قَالَ: «تَسْتَغِيثُ بِالسُّلْطَانِ» قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ بَاعَنِي السُّلْطَانُ وَأَبَى إِلَّا أَنْ يَغْصِبَنِي مَالِي؟ قَالَ: «فَقَاتِلْهُ حَتَّى تَمْنَعَ مَالَكَ أَوْ تَكُونَ مِنْ شُهَدَاءِ الْآخِرَةِ»
ترجمہ
سیدنا مخارق ابوقابوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر کوئی آدمی میرے پاس آئے جو میرا مال چاہتا ہو تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اللہ کا واسطہ یاد دلاؤ۔“ میں نے عرض کیا: اگر میں ایسا کروں اور وہ باز نہ آئے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمانوں سے مدد طلب کرو۔“ میں نے عرض کیا: اگر میں ایسا کروں اور مجھے کوئی مسلمان نہ ملے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حاکم سے مدد طلب کرو۔“ میں نے عرض کیا: اگر حاکم مجھے چھوڑ دے اور میرا مال چھیننے پر ہی اصرار کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس سے لڑو یہاں تک کہ تم اپنا مال بچا لو، یا آخرت کے شہیدوں میں سے ہو جاؤ۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الطَّائِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ، ثنا ابْنُ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يَلْقَانِي بِأَرْضِ فَلَاةٍ يُرِيدُ مَالِي؟ قَالَ: «ذَكِّرْهُ بِاللهِ» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَإِنْ لَمْ يَذَّكَّرْ؟ قَالَ: «فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ مَنْ سِوَاكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ، قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَوْلِي أَحَدٌ؟ قَالَ: «فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ بِالسُّلْطَانِ» ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَبَى السُّلْطَانُ عَنِّي؟ قَالَ: «فَقَاتِلْ دُونَ مَالِكَ حَتَّى تَكُونَ مِنْ شُهَدَاءِ الْآخِرَةِ أَوْ تَمْنَعَ مَالَكَ»
ترجمہ
سیدنا مخارق ابوقابوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا: مجھے بتائیے اگر کوئی آدمی مجھے ویران زمین میں ملے جو میرا مال چاہتا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اللہ کا واسطہ یاد دلاؤ۔“ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر وہ نہ مانے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے علاوہ مسلمانوں سے اس کے خلاف مدد لو۔“ اس نے عرض کیا: اگر میرے آس پاس کوئی نہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حاکم سے مدد لو۔“ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیے اگر حاکم میری مدد سے انکار کر دے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے مال کے دفاع میں لڑو یہاں تک کہ تم آخرت کے شہیدوں میں سے ہو جاؤ، یا اپنے مال کا دفاع کر لو۔“
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْخَثْعَمِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ الْمُخَارِقِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ جَاءَنِي رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مَالِي؟ قَالَ: «ذَكِّرْهُ بِاللهِ» ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ ذَكَّرْتُهُ بِاللهِ فَلَمْ يَذَّكَّرْ؟ قَالَ: «اسْتَعِنْ عَلَيْهِ بِالسُّلْطَانِ» ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ السُّلْطَانُ بَاعَنِي؟ قَالَ: «اسْتَعِنْ مَنْ بِحَضْرَتِكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَحْضُرْنِي؟ قَالَ: «فَقَاتِلْ دُونَ مَالِكَ أَوْ تُقْتَلَ فَتَكُونَ مِنْ شُهَدَاءِ الْآخِرَةِ»
ترجمہ
سیدنا مخارق ابوقابوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا: مجھے بتائیے اگر کوئی آدمی میرے پاس آئے جو میرا مال چھیننا چاہتا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اللہ کا واسطہ یاد دلاؤ۔“ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیے اگر میں اسے اللہ کا واسطہ دوں اور وہ نہ مانے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حاکم سے مدد طلب کرو۔“ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیے اگر حاکم مجھے چھوڑ دے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے پاس موجود مسلمانوں سے مدد طلب کرو۔“ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیے اگر میرے پاس کوئی موجود نہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے مال کے دفاع میں لڑو، یا قتل ہو کر آخرت کے شہیدوں میں سے ہو جاؤ۔“