المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مخارق أبو قابوس باب: سیدنا مخارق ابوقابوس رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الطَّائِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ، ثنا ابْنُ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يَلْقَانِي بِأَرْضِ فَلَاةٍ يُرِيدُ مَالِي؟ قَالَ: «ذَكِّرْهُ بِاللهِ» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَإِنْ لَمْ يَذَّكَّرْ؟ قَالَ: «فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ مَنْ سِوَاكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ» ، قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَوْلِي أَحَدٌ؟ قَالَ: «فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ بِالسُّلْطَانِ» ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَبَى السُّلْطَانُ عَنِّي؟ قَالَ: «فَقَاتِلْ دُونَ مَالِكَ حَتَّى تَكُونَ مِنْ شُهَدَاءِ الْآخِرَةِ أَوْ تَمْنَعَ مَالَكَ»سیدنا مخارق ابوقابوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہا: مجھے بتائیے اگر کوئی آدمی مجھے ویران زمین میں ملے جو میرا مال چاہتا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اللہ کا واسطہ یاد دلاؤ۔“ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر وہ نہ مانے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے علاوہ مسلمانوں سے اس کے خلاف مدد لو۔“ اس نے عرض کیا: اگر میرے آس پاس کوئی نہ ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حاکم سے مدد لو۔“ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیے اگر حاکم میری مدد سے انکار کر دے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے مال کے دفاع میں لڑو یہاں تک کہ تم آخرت کے شہیدوں میں سے ہو جاؤ، یا اپنے مال کا دفاع کر لو۔“