کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سعید بن مسیب کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللهِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ: " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الزُّورِ، وَالزُّورُ أَنْ تَصِلَ الْمَرْأَةُ شَعَرَهَا
ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ”کہ رسول اللہ ﷺ نے زُور سے منع فرمایا، اور زُور یہ ہے کہ عورت اپنے بالوں میں (دوسرے) بال جوڑے۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الزُّورِ»
ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے زُور سے منع فرمایا۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَاكُمْ عَنِ الزُّورِ، فَجَاءَ بِخِرْقَةٍ سَوْدَاءَ فَأَلْقَاهَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ، ثُمَّ قَالَ: «هُوَ هَذَا تَجْعَلُهُ الْمَرْأَةُ فِي رَأْسِهَا ثُمَّ تَخْتَمِرُ عَلَيْهِ»
ترجمہ
امام قتادہ رحمہ اللہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے لوگو! رسول اللہ ﷺ نے تمہیں زُور (بالوں کے جوڑنے) سے منع فرمایا ہے، پھر وہ ایک کالا کپڑا لے آئے اور اسے ان کے سامنے پھینک دیا، پھر فرمایا: ”یہ ہے وہ چیز جو عورت اپنے سر میں رکھتی ہے پھر اس پر دوپٹہ لپیٹ لیتی ہے۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ فَقَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَفِي يَدِهِ عِقْصَةٌ مِنْ شَعَرٍ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى أَحَدًا يَصْنَعُ هَذَا، لِأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُ الزُّورَ
ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ آئے، منبر پر کھڑے ہوئے، ان کے ہاتھ میں بالوں کی ایک چوٹی تھی، تو انہوں نے کہا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ کوئی ایسا کرتا ہو گا، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اسے زُور کا نام دیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»
ترجمہ
امام قتادہ رحمہ اللہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔“