المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب، عن معاوية باب: سعید بن مسیب کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16777
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ فَقَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَفِي يَدِهِ عِقْصَةٌ مِنْ شَعَرٍ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى أَحَدًا يَصْنَعُ هَذَا، لِأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُ الزُّورَترجمہ
سعید بن مسیب کہتے ہیں: معاویہ مدینہ آئے، منبر پر کھڑے ہوئے، ان کے ہاتھ میں بالوں کی ایک چوٹی تھی، تو انہوں نے کہا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ کوئی ایسا کرتا ہو گا، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اسے زُور کا نام دیا تھا۔