حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ يَزِيدَ السَّامِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْغُدَانِيُّ، ثنا النَّضْرُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ سَهْلٍ الْفَزَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جُنْدُبٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا لَقِيَ أَصْحَابَهُ لَمْ يُصَافِحْهُمْ حَتَّى يُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ»
ترجمہ
سہل فزاری اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب اپنے ساتھیوں سے ملتے تو ان سے مصافحہ نہ کرتے جب تک انہیں سلام نہ کر لیتے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ يَزِيدَ السَّامِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْغُدَانِيُّ، ثنا النَّضْرُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ سَهْلٍ الْفَزَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جُنْدُبٍ، قَالَ: سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَفَرًا فَأَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ سَهَوْنَا عَنِ الصَّلَاةِ فَلَمْ نَصِلِّ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَوَضَّئُوا وَصَلُّوا» ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِالسَّهْوِ إِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ، إِذَا أَخَذَ أَحَدُكُمْ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللهِ أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ»
ترجمہ
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر پر تھے، تو کچھ لوگ آپ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: یا رسول اللہ، ہم نماز سے غافل ہوگئے اور سورج نکلنے تک نماز نہ پڑھ سکے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وضو کرو اور نماز پڑھو“، پھر فرمایا: ”یہ غفلت نہیں تھی، یہ تو شیطان کی طرف سے تھا، جب تم میں سے کوئی رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو کہے: اللہ کے نام سے، میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“