حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَوْزِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا جَدِّي لِأُمِّي خَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ الْفَوْزِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ ، عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا فِي سُبْحَةٍ حَتَّى كَانَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِعَامٍ وَاحِدٍ أَوِ اثْنَيْنِ ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي قَاعِدًا فِي سُبْحَتِهِ ، وَيُرَتِّلُ السُّورَةَ حَتَّى تَكُونَ قِرَاءَتُهُ إِيَّاهَا أَطْوَلَ مِنْ أَطْوَلَ مِنْهَا .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو (اپنی وفات سے پہلے) نفل نماز میں کبھی بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا، یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات سے ایک یا دو سال پہلے میں نے آپ ﷺ کو اپنی نفل نماز بیٹھ کر پڑھتے دیکھا، آپ ﷺ سورت کو ٹھہر ٹھہر کر اس طرح ترتیل سے پڑھتے کہ اس کی قراءت اپنے سے لمبی سورت سے بھی زیادہ طویل ہو جاتی۔“
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَوْزِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا خَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكِبَ فَرَسًا ، فَصُرِعَ عَنْهُ ، فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ ، فَصَلَّى لَنَا يَوْمًا صَلَاةً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَهُوَ قَاعِدٌ ، فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا ، ثُمَّ قَالَ حِينَ سَلَّمَ : إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ ، فَإِذَا صَلَّى الْإِمَامُ قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا ، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، فَقُولُوا : رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ گھوڑے پر سوار ہوئے تو اس سے گر پڑے، جس سے آپ ﷺ کا دایاں پہلو چھل گیا۔ ایک دن آپ ﷺ نے ہمیں کوئی نماز بیٹھ کر پڑھائی تو ہم نے بھی آپ ﷺ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔ پھر جب آپ ﷺ نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”امام اسی لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا جب امام کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو، اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو، اور جب وہ (سر) اٹھائے تو تم اٹھاؤ، اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو، اور جب وہ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تو تم «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» کہو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَوْزِيُّ قَالَ : نَا جَدِّي ، قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَأَبِي عَبْدِ اللهِ الْأَغَرِّ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَثَلُ الَّذِي يُهَجِّرُ إِلَى الصَّلَاةِ ، يَعْنِي : الْجُمُعَةَ ، كَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي النَّاقَةَ ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي الْكَبْشَ ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي الدَّجَاجَةَ ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي الْبَيْضَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص نماز یعنی جمعہ کے لیے سویرے جاتا ہے اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو اونٹنی قربانی کے طور پر پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو گائے پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو مینڈھا پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو مرغی پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو انڈا پیش کرتا ہے۔“
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ : مَسْجِدِي هَذَا ، وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى ، وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ يَوْمَيْنِ إِلَّا وَمَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ مَحْرَمٌ وَلَا يُصَامُ يَوْمَانِ فِي السَّنَةِ : يَوْمُ الْفِطْرِ ، وَيَوْمُ الْأَضْحَى ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاتَيْنِ : بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَبَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”(عبادت کی نیت سے) سفر کا سامان صرف تین مسجدوں کی طرف باندھا جائے: میری اس مسجد کی طرف، مسجد حرام کی طرف اور مسجد اقصیٰ کی طرف۔ اور عورت دو دن (کی مسافت) سے زیادہ سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر یا کوئی محرم ہو۔ اور سال میں دو دن روزہ نہ رکھا جائے: عید الفطر کا دن اور عید الاضحیٰ کا دن۔ اور دو نمازوں کے بعد (نفل) نماز نہیں: فجر کی نماز کے بعد یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کی نماز کے بعد یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔“
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَخَذْتُ بِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ مَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَقُولُ إِذَا عَادَ مَرِيضًا : امْسَحِ الْبَاسَ ، رَبَّ النَّاسِ ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ ، فَقَالَ : I " بَلِ اللَّهُمَّ مَعَ الرَّفِيقِ الْأَعْلَى ، بَلِ اللَّهُمَّ مَعَ الرَّفِيقِ الْأَعْلَى .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کا ہاتھ تھام لیا اور وہ کلمات کہنے لگی جو میں آپ ﷺ کو مریض کی عیادت کے وقت فرماتے سنا کرتی تھی: «امْسَحِ الْبَاسَ، رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ» ”اے لوگوں کے رب! تکلیف دور فرما دے اور شفا عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔“ تو آپ ﷺ نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: «بَلِ اللَّهُمَّ مَعَ الرَّفِيقِ الْأَعْلَى، بَلِ اللَّهُمَّ مَعَ الرَّفِيقِ الْأَعْلَى» ”(نہیں) بلکہ اے اللہ! مجھے رفیقِ اعلیٰ کے ساتھ ملا دے، بلکہ اے اللہ! مجھے رفیقِ اعلیٰ کے ساتھ ملا دے۔““
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ : أَيُّكُمْ أَصْبَحَ صَائِمًا ؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا . قَالَ : I " أَيُّكُمْ عَادَ مَرِيضًا ؟ I " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا ، قَالَ I " أَيُّكُمْ شَيَّعَ جِنَازَةً ؟ I " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " هَنِيئًا ، مَنْ كَمُلَتْ لَهُ هَذِهِ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا ابْنُهُ يَحْيَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِيهِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا ابْنُهُ يَحْيَى ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِيهِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے پوچھا: ”تم میں سے کس نے آج روزے کی حالت میں صبح کی؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم میں سے کس نے آج کسی مریض کی عیادت کی؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم میں سے کون آج کسی جنازے کے ساتھ گیا؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مبارک ہو! جس شخص میں یہ سب خصلتیں جمع ہو جائیں، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے والد سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے والد سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“