المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَلَمَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سلمہ ہے۔
حدیث نمبر: 3637
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَوْزِيُّ قَالَ : نَا جَدِّي ، قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَأَبِي عَبْدِ اللهِ الْأَغَرِّ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَثَلُ الَّذِي يُهَجِّرُ إِلَى الصَّلَاةِ ، يَعْنِي : الْجُمُعَةَ ، كَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي النَّاقَةَ ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي الْكَبْشَ ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي الدَّجَاجَةَ ، ثُمَّ الَّذِي عَلَى أَثَرِهِ كَالَّذِي يُهْدِي الْبَيْضَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص نماز یعنی جمعہ کے لیے سویرے جاتا ہے اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو اونٹنی قربانی کے طور پر پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو گائے پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو مینڈھا پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو مرغی پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو انڈا پیش کرتا ہے۔“