کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا دیدار کرنا اور اللہ تعالیٰ کا ان سے راضی ہو جانا
حدیث نمبر: 18771
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَفِي يَدِهِ مِرْآةٌ بَيْضَاءُ ، فِيهَا نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ ، فَقُلْتُ : مَا هَذِهِ يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ : هَذِهِ الْجُمُعَةُ يَعْرِضُهَا رَبُّكَ لِتَكُونَ لَكَ عِيدًا ، وَلِقَوْمِكَ مِنْ بَعْدِكَ ، تَكُونُ أَنْتَ الْأَوَّلَ ، وَتَكُونُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى مِنْ بَعْدِكَ ، قَالَ : مَا لَنَا فِيهَا ؟ قَالَ : لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ ، لَكُمْ فِيهَا سَاعَةٌ مَنْ دَعَا رَبَّهُ فِيهَا بِخَيْرٍ هُوَ لَهُ قَسَمٌ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ، وَلَيْسَ لَهُ بِقَسَمٍ إِلَّا دَخِرَ لَهُ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْهُ ، أَوْ تَعَوَّذَ فِيهَا مِنْ شَرٍّ هُوَ مَكْتُوبٌ إِلَّا أَعَاذَهُ مِنْ أَعْظَمَ مِنْهُ . قُلْتُ : مَا هَذِهِ النُّكْتَةُ السَّوْدَاءُ فِيهَا ؟ قَالَ : هَذِهِ السَّاعَةُ تَقُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، وَهُوَ سَيِّدُ الْأَيَّامِ عِنْدَنَا ، وَنَحْنُ نَدْعُوهُ فِي الْآخِرَةِ يَوْمَ الْمَزِيدِ " . ¤ قَالَ : " قُلْتُ : لِمَ تَدْعُونَهُ يَوْمَ الْمَزِيدِ ؟ قَالَ : إِنَّ رَبَّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - اتَّخَذَ فِي الْجَنَّةِ وَادِيًا أَفْيَحَ مِنَ الْمِسْكِ أَبْيَضَ ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ نَزَلَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنْ عِلِّيِّينَ عَلَى كُرْسِيِّهِ حَتَّى حَفَّ الْكُرْسِيَّ بِمَنَابِرَ مِنْ نُورٍ ، وَجَاءَ النَّبِيُّونَ حَتَّى يَجْلِسُوا عَلَيْهَا ، ثُمَّ حَفَّ الْمَنَابِرَ بِكَرَاسِيَّ مِنْ ذَهَبٍ ، ثُمَّ جَاءَ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ حَتَّى يَجْلِسُوا عَلَيْهَا ، ثُمَّ يَجِيءُ أَهْلُ الْجَنَّةِ حَتَّى يَجْلِسُوا عَلَى الْكَثِيبِ ، فَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - حَتَّى يَنْظُرُوا إِلَى وَجْهِهِ ، وَهُوَ يَقُولُ : أَنَا الَّذِي صَدَقْتُكُمْ وَعْدِي ، وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ، هَذَا مَحَلُّ كَرَامَتِي فَسَلُونِي . فَيَسْأَلُوهُ الرِّضَا فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : رِضَائِي أَحَلَّكُمْ دَارِي ، وَأَنَالَكُمْ كَرَامَتِي ، فَسَلُونِي . فَيَسْأَلُوهُ حَتَّى تَنْتَهِيَ رَغْبَتُهُمْ ، فَيَفْتَحُ لَهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ، إِلَى مِقْدَارِ مُنْصَرَفِ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، ثُمَّ يَصْعَدُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَلَى كُرْسِيِّهِ فَيَصْعَدُ مَعَهُ الشُّهَدَاءُ وَالصِّدِّيقُونَ - أَحْسَبُهُ قَالَ : وَيَرْجِعُ أَهْلُ الْغُرَفِ إِلَى غُرَفِهِمْ ، دُرَّةٌ بَيْضَاءُ لَا قَصْمَ فِيهَا وَلَا فَصْمَ ، أَوْ يَاقُوتَةٌ حَمْرَاءُ أَوْ زَبَرْجَدَةٌ خَضْرَاءُ ، مِنْهَا غُرَفُهَا وَأَبْوَابُهَا مُطَّرِدَةٌ ، فِيهَا أَنْهَارُهَا مُتَدَلِّيَةٌ ، فِيهَا ثِمَارُهَا ، فِيهَا أَزْوَاجُهَا وَخَدَمُهَا ، فَلَيْسُوا إِلَى شَيْءٍ أَحْوَجَ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْجُمُعَةِ لِيَزْدَادُوا فِيهِ كَرَامَةً ، وَلِيَزْدَادُوا فِيهِ نَظَرًا إِلَى وَجْهِهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَلِذَلِكَ دُعِيَ يَوْمَ الْمَزِيدِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ خِلَافٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جبرائیل میرے پاس آیا ، اس کے ہاتھ میں سفید آئینہ تھا ، جس میں ایک سیاہ نکتہ موجود تھا ، میں نے دریافت کیا : اے جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ اس نے بتایا : یہ جمعہ ہے ، جسے آپ کے پروردگار نے آپ کے سامنے رکھا ہے تاکہ یہ آپ کے لئے اور آپ کے بعد آپ کی قوم کے لئے عید بن جائے ، آپ پہلے ہوں گے ، یہودی اور عیسائی آپ کے بعد ہوں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ہمارے لئے اس میں کیا ہے ؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا : آپ کے لئے اس میں بھلائی ہے ، آپ کے لئے اس میں ایک مخصوص گھڑی ہے ، جو شخص اس گھڑی میں بھلائی کے بارے میں ، اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا کرے گا ، جو اس کے نصیب میں ہو ، تو اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دے گا اور اگر وہ چیز اس کے نصیب میں نہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ اس دعا کو اس وقت کے لیے سنبھال کے رکھ لے گا ، جب اس شخص کو اس کی زیادہ ضرورت ہو گی ، یا اگر وہ شخص اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی ، کسی شر سے پناہ مانگے گا ، جو اس کے نصیب میں ہو ، تو اللہ تعالیٰ اسے اس سے زیادہ بڑے شر سے بچا لے گا ۔ میں نے دریافت کیا : اس میں موجود سیاہ نکتہ کیا ہے ؟ جبرائیل نے کہا: یہ قیامت ہے جو جمعہ کے دن قائم ہو گی اور ہمارے نزدیک یہ تمام دنوں کا سردار ہے اور ہم آخرت میں اسے ” یوم مزید “ کہتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : میں نے دریافت کیا : تم اسے ” یوم مزید “ کیوں کہتے ہو ؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا : آپ کے پروردگار نے جنت میں ایک وادی بنائی ہے ، جو مشک سے بھری ہوئی ہے اور سفید رنگ کی ہے ، جب جمعہ کا دن ہو گا تو آپ کا پروردگار ” علیین “ سے نزول کر کے کرسی پر آئے گا ، اُس کرسی کے اردگرد نور کے بنے ہوئے منبر ہوں گے ، انبیاء کرام تشریف لائیں گے اور ان پر بیٹھ جائیں گے ، پھر ان منبروں کے اردگرد سونے کی بنی ہوئی کرسیاں ہوں گی ، پھر صدیقین اور شہداء آئیں گے اور ان پر بیٹھ جائیں گے پھر اہل جنت آئیں گے اور ٹیلوں پر بیٹھ جائیں گے ، پھر ان کا پروردگار ان کے سامنے تجلی کرے گا اور وہ پروردگار کا دیدار کریں گے پروردگار فرمائے گا : میں وہ ہوں ، جس نے تمہارے ساتھ سچا وعدہ کیا تھا اور تم پر اپنی نعمت کو میں نے مکمل کر دیا ہے ، یہ میری عطا کی ہوئی عزت کا گھر ہے ، تم مجھ سے مانگو ! تو وہ لوگ اس سے رضامندی مانگیں گے ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میری رضامندی کی وجہ سے ہی میں نے تمہیں اپنی اس جگہ پر ٹھہرایا ہے اور تمہیں یہ عزت عطا کی ہے ، تم مجھ سے کچھ مانگو ! لوگ اس سے مانگیں گے ، یہاں تک کہ ان کی خواہشات ختم ہو جائیں گی ، پھر پروردگار ان کے سامنے وہ چیز کھولے گا جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہو گی ، کسی کان نے سنی نہیں ہو گی اور کسی انسان کے دل میں اس کا خیال بھی نہیں آیا ہو گا ، اور ایسا اس وقت تک رہے گا جب لوگ جمعہ کے دن واپس جاتے ہیں ، پھر پروردگار اپنی کرسی پر اوپر چلا جائے گا ، اور اس کے ہمراہ شہداء اور صدیقین بھی چلے جائیں گے ۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” بالاخانوں والے اپنے بالاخانوں کی طرف واپس چلے جائیں گے جو سفید موتی کے بنے ہوئے ہوں گے ، جن میں کوئی ٹوٹنا یا چیرا جانا نہیں ہو گا ، وہ یا سرخ یاقوت کے ، یا سبز زبرجد کے ہوں گے ، ان میں سے ان کے بالاخانے ہوں گے اور ان کے دروازے کھلے ہوں گے ان میں نہریں ہوں گی اور پھل لٹک رہے ہوں گے ، اس میں ان کی بیوی اور ان کے خدمت گار ہوں گے ، تو ان لوگوں کو جمعہ کے دن سے زیادہ اور کسی چیز کی احتیاج نہیں ہو گی ، کیونکہ اس دن میں ان کی کرامت میں اضافہ ہو گا ، اور کیونکہ اس دن وہ اپنے پروردگار کا مزید دیدار کریں گے ، اس وجہ سے اس دن کو ” یوم مزید “ کہا: جاتا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، طبرانی کی دو اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان کا معاملہ مختلف ہے ، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، ہزار کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18771
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18772
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْيَمَانِ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كَفِّهِ مِثْلُ الْمِرْآةِ فِي وَسَطِهَا لَمْعَةٌ سَوْدَاءُ ، قُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ ، مَا هَذِهِ ؟ قَالَ : هَذِهِ الدُّنْيَا ، صَفَاؤُهَا وَحُسْنُهَا . قُلْتُ : مَا هَذِهِ اللَّمْعَةُ السَّوْدَاءُ ؟ قَالَ : هَذِهِ الْجُمُعَةُ ، قُلْتُ : وَمَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ ؟ قَالَ : يَوْمٌ مِنْ أَيَّامِ رَبِّكَ عَظِيمٌ ، فَذَكَرَ شَرَفَهُ ، وَفَضْلَهُ ، وَاسْمَهُ فِي الْآخِرَةِ ، فَإِنَّ اللَّهَ إِذَا صَيَّرَ أَهْلَ الْجَنَّةِ إِلَى الْجَنَّةِ ، وَأَهْلَ النَّارِ إِلَى النَّارِ ، وَلَيْسَ ثَمَّ لَيْلٌ وَلَا نَهَارٌ ، قَدْ عَلِمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِقْدَارَ تِلْكَ السَّاعَاتِ ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ الَّتِي يَخْرُجُ أَهْلُ الْجُمُعَةِ إِلَى جُمُعَتِهِمْ ، فَيُنَادِي مُنَادٍ : يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، اخْرُجُوا إِلَى دَارِ الْمَزِيدِ ، فَيَخْرُجُونَ فِي كُثْبَانِ الْمِسْكِ " . ¤ قَالَ حُذَيْفَةُ : وَاللَّهِ لَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ دَقِيقِكُمْ . " فَيَخْرُجُ غِلْمَانُ الْأَنْبِيَاءِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ ، وَتَخْرُجُ غِلْمَانُ الْمُؤْمِنِينَ بِكَرَاسِيَّ مِنْ يَاقُوتٍ ، فَإِذَا قَعَدُوا وَأَخَذَ الْقَوْمُ مَجَالِسَهُمْ بَعَثَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - رِيحًا تُدْعَى : الْمُثِيرَةَ ، فَتُثِيرُ عَلَيْهِمُ الْمِسْكَ الْأَبْيَضَ ، فَتُدْخِلُهُ فِي ثِيَابِهِمْ ، وَتُخْرِجُهُ مِنْ جُيُوبِهِمْ ، فَلَا رِّيحُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ الطِّيبِ مِنَ امْرَأَةِ أَحَدِكُمْ ، لَوْ دُفِعَ إِلَيْهَا طِيبُ أَهْلِ الدُّنْيَا ، وَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : أَيْنَ عِبَادِيَ الَّذِينَ أَطَاعُونِي بِالْغَيْبِ وَصَدَّقُوا رُسُلِي ؟ فَهَذَا يَوْمُ الْمَزِيدِ ، يَجْتَمِعُونَ عَلَى كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ : إِنَّا قَدْ رَضِينَا ، فَارْضَ عَنَّا . وَيَرْجِعُ إِلَيْهِمْ فِي قَوْلِهِ لَهُمْ : يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، لَوْ لَمْ أَرْضَ عَنْكُمْ لَمْ أُسْكِنْكُمْ جَنَّتِي ، فَهَذَا يَوْمُ الْمَزِيدِ ، فَسَلُونِي . فَيَجْتَمِعُونَ عَلَى كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ : أَرِنَا وَجْهَكَ نَنْظُرْ إِلَيْهِ " . قَالَ : " فَيَكْشِفُ اللَّهُ تَعَالَى - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْحُجُبَ ، وَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيَغْشَاهُمْ مِنْ نُورِهِ ، فَلَوْلَا أَنَّ اللَّهَ قَضَى أَنْ لَا يَمُوتُوا لَاحْتَرَقُوا ، ثُمَّ يُقَالُ لَهُمْ : ارْجِعُوا إِلَى مَنَازِلِكُمْ ، فَيَرْجِعُونَ وَقَدْ خَفُوا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ ، وَخَفِينَ عَلَيْهِمْ مِمَّا غَشِيَهُمْ مِنْ نُورِهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَلَا يَزَالُ النُّورُ يَتَمَكَّنُ حَتَّى يَرْجِعُوا إِلَى حَالِهِمْ أَوْ إِلَى مَنَازِلِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا ، فَيَقُولُ لَهُمْ أَزْوَاجُهُمْ : لَقَدْ خَرَجْتُمْ مِنْ عِنْدِنَا بِصُوَرٍ وَرَجَعْتُمْ إِلَيْنَا بِغَيْرِهَا ، فَيَقُولُونَ : تَجَلَّى لَنَا رَبُّنَا - عَزَّ وَجَلَّ - فَنَظَرْنَا إِلَى مَا خَفِينَا بِهِ عَلَيْكُمْ " . ¤ قَالَ : " فَهُمْ يَتَقَلَّبُونَ فِي مِسْكِ الْجَنَّةِ وَنَعِيمِهَا فِي كُلِّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جبرائیل میرے پاس آیا ، اس کے ہاتھ میں آئینہ جیسی ایک چیز تھی ، جس کے درمیان میں ایک سیاہ داغ موجود تھا ، میں نے دریافت کیا : اے جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ اس نے بتایا : یہ دنیا ، اس کی صفائی اور اس کی خوبصورتی ہے ، میں نے دریافت کیا : یہ سیاہ داغ کیا ہے ؟ اس نے بتایا : یہ جمعہ ہے ، میں نے دریافت کیا : جمعہ کا دن کیا ہے ؟ اس نے بتایا : یہ آپ کے پروردگار کے دنوں میں سے ایک عظیم دن ہے ، پھر اس نے اس کے شرف اور اس کی فضیلت اور آخرت میں اس کے نام کا ذکر کیا کہ جب اللہ تعالیٰ اہل جنت کو جنت کی طرف اور اہل جہنم کو جہنم کی طرف بھیج دے گا ، تو وہاں ( دنیا کی طرح کے ) رات دن نہیں ہوں گے ، اللہ تعالیٰ ان گھڑیوں کا علم رکھتا ہو گا ، جب جمعہ کا دن آئے گا اور جمعہ ( کی نماز ) کا وقت ہو گا ، جس میں اہل جمعہ ، جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں ، اس وقت ایک منادی یہ اعلان کرے گا : اے اہل جنت ! نکل کر ” دارمزید “ کی طرف جاؤ ! تو وہ نکل کر مشک کے ٹیلوں پر آئیں گے ۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ کی قسم ! وہ تمہارے اس آٹے سے زیادہ سفید ہوں گے ، انبیاء کرام آ کر نور کے بنے ہوئے منبروں پر بیٹھ جائیں گے اور مومنین یاقوت کی بنی ہوئی کرسیوں پر بیٹھ جائیں گے ، جب وہ لوگ بیٹھ جائیں گے اور لوگ اپنی اپنی جگہ پر آ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا جس کا نام ” مثیرہ “ ہو گا ، وہ اُن پر سفید مشک کا چھڑکاؤ کرے گی اور وہ ان کے کپڑوں کے اندر داخل ہو جائے گی اور ان کے گریبانوں میں سے نکل جائے گی اور کوئی اس خوشبو کے بارے میں ، تم میں سے کسی ایک کی بیوی سے زیادہ علم نہیں رکھتا ہو گا ، جب اسے اہل دنیا کی خوشبو دی جائے ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میرے بندے کہاں ہیں ؟ جنہوں نے غیب کے عالم میں میری اطاعت کی اور میرے رسولوں کی تصدیق کی یہ ” یوم مزید “ ہے تو وہ سب لوگ ایک بات پر اکٹھے ہوں گے ( یعنی وہ سب مل کر یہ کہیں گے : ) بے شک ہم راضی ہو گئے ہیں ، تو بھی ہم سے راضی ہو جا ! تو اللہ تعالیٰ ان سے یہ فرمائے گا : اے اہل جنت ! اگر میں تم سے راضی نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اپنی جنت میں نہیں ٹھہرانا تھا ، یہ ” یوم مزید “ ہے ، تم لوگ مجھ سے مانگو ، تو وہ سب مل کر ایک ہی بات کہیں گے : تو ہمیں اپنا دیدار کرا دے ، تاکہ ہم تجھے دیکھ لیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو اللہ تعالیٰ حجابات ہٹائے گا اور ان کے سامنے تجلی کرے گا اور اپنے نور کے ذریعے ان کو ڈھانپ لے گا اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات طے نہ ہو چکی ہوتی کہ وہ مریں گے نہیں ، تو وہ لوگ جل جاتے ، پھر ان سے کہا: جائے گا : تم لوگ اپنی رہائش گاہوں کی طرف واپس چلے جاؤ ! وہ واپس چلے جائیں گے ، وہ اپنی بیویوں سے پوشیدہ رہیں گے اور ان کی بیویاں ان سے پوشیدہ رہیں گی ، کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ کے نور نے ڈھانپا ہوا ہو گا ، وہ نور مسلسل ان پر رہے گا ، یہاں تک کہ وہ لوگ اپنی پہلی حالت کی طرف واپس آ جائیں گے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) ان کی بیوی ان سے کہے گی : جب تم ہمارے پاس سے گئے تھے اس وقت تمہاری شکل و صورت مختلف تھی اور اب مختلف ہو چکی ہے ، تو وہ کہیں گے : ہمارے پروردگار نے ہمارے سامنے تجلی کی تھی ، تو ہم نے اس کو دیکھا ہے ، جو تم سے مخفی رہا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو وہ ہر سات دنوں میں جنت کے مشک اور اس کی نعمتوں میں تبدیل ہوں گے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18772
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18773
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةَ الْجَنَّةَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : يَا عِبَادِي هَلْ تَسْأَلُونِي شَيْئًا فَأَزِيدَكُمْ ؟ قَالُوا : يَا رَبَّنَا مَا خَيْرٌ مِمَّا أَعْطَيْتَنَا ؟ قَالَ : رِضْوَانِي أَكْبَرُ " رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : عَبْدُ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ بْنَ الْمُغِيرَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اے میرے بندو ! کیا تم مجھ سے کوئی چیز مانگتے ہو ؟ تاکہ میں وہ تمہیں مزید دوں ، تو وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! جو کچھ تو نے ہمیں عطا کیا ہے ، اس سے زیادہ بہتر اور کیا ہو سکتا ہے ؟ تو پروردگار فرمائے گا : میری رضامندی سب سے بڑی ہے ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18773
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف