مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابُ زِيَارَةِ الْإِخْوَانِ فِي الْجَنَّةِ . باب: جنت میں ( دینی ) بھائیوں کا ، ایک دوسرے سے ملنا
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ اشْتَاقُوا إِلَى الْإِخْوَانِ ، فَيَجِيءُ سَرِيرُ هَذَا حَتَّى يُحَاذِيَ سَرِيرَ هَذَا ، لِيَتَحَدَّثَانِ فَيَبْكِي هَذَا ، وَيَبْكِي هَذَا ، فَيَتَحَدَّثَانِ بِمَا كَانَا فِيهِ فِي الدُّنْيَا ، فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : يَا فُلَانُ ، أَتَدْرِي أَيَّ يَوْمٍ غَفَرَ اللَّهُ لَنَا ؟ يَوْمَ كُنَّا فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا ، فَدَعَوْنَا فَغَفَرَ اللَّهُ لَنَا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ دِينَارٍ ، وَالرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ ، وَقَدْ وُثِّقَا . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو انہیں اپنے بھائیوں سے ملنے کا اشتیاق ہو گا ، تو ایک شخص کا پلنگ دوسرے شخص کے پلنگ کے پاس آ جائے گا ، وہ دونوں بات چیت کریں گے ، یہ بھی روئے گا اور وہ بھی روئے گا ، وہ دونوں اس بارے میں بات چیت کریں گے کہ وہ دنیا میں کیسے تھے ؟ ان دونوں میں سے ایک دوسرے سے یہ کہے گا : اے فلاں ! کیا تم جانتے ہو ؟ اللہ تعالیٰ نے کس دن ہماری مغفرت کی تھی ؟ اس دن جب ہم فلاں فلاں جگہ پر موجود تھے اور ہم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی تو اس نے ہماری مغفرت کر دی تھی ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف سعید بن دینار اور ربیع بن صبیح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ دونوں ضعیف ہیں ، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ۔