مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي رُؤْيَةِ أَهْلِ الْجَنَّةِ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَرِضَاهُ عَنْهُمْ . باب: اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا دیدار کرنا اور اللہ تعالیٰ کا ان سے راضی ہو جانا
حدیث نمبر: 18773
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةَ الْجَنَّةَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : يَا عِبَادِي هَلْ تَسْأَلُونِي شَيْئًا فَأَزِيدَكُمْ ؟ قَالُوا : يَا رَبَّنَا مَا خَيْرٌ مِمَّا أَعْطَيْتَنَا ؟ قَالَ : رِضْوَانِي أَكْبَرُ " رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : عَبْدُ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ بْنَ الْمُغِيرَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اے میرے بندو ! کیا تم مجھ سے کوئی چیز مانگتے ہو ؟ تاکہ میں وہ تمہیں مزید دوں ، تو وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! جو کچھ تو نے ہمیں عطا کیا ہے ، اس سے زیادہ بہتر اور کیا ہو سکتا ہے ؟ تو پروردگار فرمائے گا : میری رضامندی سب سے بڑی ہے ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے اور وہ متروک ہے ۔