کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی چیز ترک کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 18128
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، وَأَبِي الدَّهْمَاءِ قَالَا : أَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَقُلْنَا : هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا ؟ قَالَ : نَعَمْ . سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " إِنَّكَ لَنْ تَدَعَ شَيْئًا لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا أَبْدَلَكَ اللَّهُ بِهِ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكَ مِنْهُ " . ¤
محمد محی الدین
ابوقتادہ اور ابودہماء بیان کرتے ہیں : ہم ایک دیہاتی کے پاس آئے ، ہم نے دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اگر تم اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی چیز ترک کر دو گے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں تمہیں وہ چیز دے گا جو تمہارے لیے اس سے زیادہ بہتر ہو گی ۔ “
حدیث نمبر: 18129
وَفِي رِوَايَةٍ : أَخَذَ بِيَدِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَالَ : " إِنَّكَ لَنْ تَدَعَ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهُ " . رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس چیز کی تعلیم دینے لگے جو علم اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اللہ تعالی سے ڈرتے ہوئے جو چیز تم چھوڑ دو گے تو اللہ تعالی تمہیں اُس سے بہتر چیز عطا کر دے گا ۔ “ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 18130
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَدَرَ عَلَى طَمَعٍ مَنْ طَمَعِ الدُّنْيَا فَأَدَّاهُ ، وَلَوْ شَاءَ لَمْ يُؤَدِّهِ ، زَوَّجَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنَ الْحُورِ الْعِينِ حَيْثُ شَاءَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص دنیاوی لالچ سے متعلق کسی پہلو پر قدرت رکھتا ہو اور وہ اسے ادا کر دے ، حالانکہ اگر وہ چاہتا تو اسے ادا نہ کرتا ، تو جس حورعین کے ساتھ وہ چاہے گا ، اُس کے ساتھ اللہ تعالی اس کی شادی کروا دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔