مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ شَيْئًا لِلَّهِ تَعَالَى . باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی چیز ترک کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 18130
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَدَرَ عَلَى طَمَعٍ مَنْ طَمَعِ الدُّنْيَا فَأَدَّاهُ ، وَلَوْ شَاءَ لَمْ يُؤَدِّهِ ، زَوَّجَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنَ الْحُورِ الْعِينِ حَيْثُ شَاءَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص دنیاوی لالچ سے متعلق کسی پہلو پر قدرت رکھتا ہو اور وہ اسے ادا کر دے ، حالانکہ اگر وہ چاہتا تو اسے ادا نہ کرتا ، تو جس حورعین کے ساتھ وہ چاہے گا ، اُس کے ساتھ اللہ تعالی اس کی شادی کروا دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔