حدیث نمبر: 18046
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَانَ يُقَالُ : إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى : إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” یہ بات کہی جاتی ہے : کہ لوگوں نے پہلی نبوت کے کلام میں سے جو چیز پائی ہے ، اُن میں سے ایک بات یہ ہے : ” جب تم حیاء نہیں کرتے ، تو پھر تم جو چاہو کرو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 18047
وَعَنْ شُوَيْفِعٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ لَمْ يَسْتَحْيِ بِمَا قَالَ أَوْ قِيلَ ، فَهُوَ لِغَيْرِ رُشْدِهِ ، وَلَدَتْهُ أُمُّهُ عَلَى غَيْرِ طُهْرٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا شویفع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اس بارے میں حیاء نہیں کرتا ، جو اس نے کہا: ہو ، یا جو کہا: گیا ہو ، تو وہ سمجھ داری پر نہیں ہوتا ، اور اس کی ماں نے اسے غیر طہر حالت میں جنم دیا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔