مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَسْتَحْيِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو حیاء نہیں کرتا ہے
حدیث نمبر: 18047
وَعَنْ شُوَيْفِعٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ لَمْ يَسْتَحْيِ بِمَا قَالَ أَوْ قِيلَ ، فَهُوَ لِغَيْرِ رُشْدِهِ ، وَلَدَتْهُ أُمُّهُ عَلَى غَيْرِ طُهْرٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا شویفع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اس بارے میں حیاء نہیں کرتا ، جو اس نے کہا: ہو ، یا جو کہا: گیا ہو ، تو وہ سمجھ داری پر نہیں ہوتا ، اور اس کی ماں نے اسے غیر طہر حالت میں جنم دیا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔