حدیث نمبر: 17914
عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ " .
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اہل جنت میں اکثریت سادہ لوح لوگوں کی ہو گی “ ( یہاں متن میں استعمال ہونے والے لفظ ” البلہ “ کا مطلب یہ ہے کہ اس کی فطرت میں بھلائی ہو اور وہ برائی سے غافل ہو ، ایک قول کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا سینہ صاف ہو اور وہ لوگوں کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو ) ۔
حدیث نمبر: 17915
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رُبَّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ . ¤
محمد محی الدین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : ” کوئی کمزور اور کم تر حیثیت کا مالک شخص ایسا ہو سکتا ہے کہ اگر وہ اللہ کے نام کی قسم اٹھا لے ، تو اللہ تعالی اسے پوری کروا دے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے ، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔