مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُلْهِ . باب: سادہ لوح لوگوں کے بارے میں منقول ہے
حدیث نمبر: 17914
عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ " .محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اہل جنت میں اکثریت سادہ لوح لوگوں کی ہو گی “ ( یہاں متن میں استعمال ہونے والے لفظ ” البلہ “ کا مطلب یہ ہے کہ اس کی فطرت میں بھلائی ہو اور وہ برائی سے غافل ہو ، ایک قول کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا سینہ صاف ہو اور وہ لوگوں کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو ) ۔