حدیث نمبر: 17708
عَنْ كُلَيْبِ بْنِ حَزْنٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " يَا قَوْمِ ، اطْلُبُوا الْجَنَّةَ ، وَاهْرَبُوا مِنَ النَّارِ جُهْدَكُمْ ; فَإِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَنَامُ طَالِبُهَا ، وَالنَّارَ لَا يَنَامُ هَارِبُهَا . أَلَا وَإِنَّ الْآخِرَةَ مُحَفَّفَةً الْيَوْمَ بِالْمَكَارِهِ ، وَإِنَّ الدُّنْيَا مُحَفَّفَةٌ بِالشَّهَوَاتِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ الْأَشْدَقِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا کلیب بن حزن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اے لوگو ! اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جنت طلب کرو اور اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جہنم سے بچو ، کیونکہ جنت ایسی چیز ہے جس کا طلبگار سوتا نہیں ہے ، اور جہنمی ایسی چیز ہے ، جس سے بچنے کی کوشش کرنے والا سوتا نہیں ہے ، خبردار ! آج ( یعنی دنیا میں ) ناپسندیدہ چیزوں کے ذریعے آخرت کو ڈھانپا گیا ہے ، اور دنیا کو نفسانی خواہشات کے ذریعے ڈھانپا گیا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے معجم اوسط میں اس کو اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے معجم اوسط میں اس کو اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 17709
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا رَأَيْتُ مِثْلَ الْجَنَّةِ ، نَامَ طَالِبُهَا . وَلَا مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے جنت جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی کہ جس کا طلبگار سو جاتا ہو ، اور جہنم جیسی چیز نہیں دیکھی ، جس سے بچنے کی کوشش کرنے والا سو جاتا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔