کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ان لوگوں کا بیان ، کہ جب انہیں دیکھا جائے ، تو اللہ تعالیٰ کی یاد آ جائے
حدیث نمبر: 16778
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ( أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ) قَالَ : " يُذْكَرُ اللَّهُ بِذِكْرِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ( یعنی ارشاد باری تعالی ہے : ) ” خبردار ! بے شک اللہ تعالیٰ کے دوستوں پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) اللہ تعالیٰ کے دوستوں سے مراد وہ لوگ ہیں کہ جن کا ذکر کرنے سے اللہ کا ذکر ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
حدیث نمبر: 16779
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ أَوْلِيَاءُ اللَّهِ ؟ قَالَ : " الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ : عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ الرَّازِيِّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ کے ولی کون ہیں ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ لوگ کہ جب وہ دکھائی دیں تو اللہ کی یاد آ جائے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد علی بن حرب رازی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد علی بن حرب رازی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 16780
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مِنَ النَّاسِ مَفَاتِيحَ لِذِكْرِ اللَّهِ ، إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْقَاسِمِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ، جو اللہ کے ذکر کی کنجی ہوتے ہیں ، جب وہ نظر آ جائیں تو اللہ تعالیٰ کی یاد آ جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قاسم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قاسم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔