مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ . باب: ان لوگوں کا بیان ، کہ جب انہیں دیکھا جائے ، تو اللہ تعالیٰ کی یاد آ جائے
حدیث نمبر: 16778
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ( أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ) قَالَ : " يُذْكَرُ اللَّهُ بِذِكْرِهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ( یعنی ارشاد باری تعالی ہے : ) ” خبردار ! بے شک اللہ تعالیٰ کے دوستوں پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔ “ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) اللہ تعالیٰ کے دوستوں سے مراد وہ لوگ ہیں کہ جن کا ذکر کرنے سے اللہ کا ذکر ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔