حدیث نمبر: 16774
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَقُولُ اللَّهُ : يَا ابْنَ آدَمَ ، إِنْ ذَكَرْتَنِي فِي نَفْسِكَ ذَكَرْتُكَ فِي نَفْسِي ، وَإِنْ ذَكَرْتَنِي فِي مَلَأٍ ذَكَرْتُكَ فِي مَلَأٍ [ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَوْ فِي مَلَأٍ ] خَيْرٍ مِنْهُ ، وَإِنْ دَنَوْتَ مِنِّي شِبْرًا دَنَوْتُ مِنْكَ ذِرَاعًا ، وَإِنْ دَنَوْتَ مِنِّي ذِرَاعًا دَنَوْتُ مِنْكَ بَاعًا ، وَإِنْ أَتَيْتَنِي تَمْشِي أَتَيْتُكَ أُهَرْوِلُ " . ¤ قَالَ قَتَادَةُ : وَاللَّهُ تَعَالَى أَسْرَعُ بِالْمَغْفِرَةِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! اگر تم دل میں میرا ذکر کرو گے تو میں بھی تنہائی میں تمہارا ذکر کروں گا ، اور اگر تم گروہ میں میرا ذکر کرو گے تو میں فرشتوں کے گروہ میں تمہارا ذکر کروں گا ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) ۔ میں ایسے گروہ میں تمہارا ذکر کروں گا ، جو اس سے بہتر ہو گا ، اگر تم ایک بالشت میری طرف آؤ گے تو میں ایک ذراع ( یعنی کہنی سے لے کر درمیانی بڑی انگلی کے کنارے تک کی مقدار ) تمہاری طرف آؤں گا اور اگر تم ایک ” ذراع “ میرے قریب ہو گے تو میں ایک باع ( دونوں بازوؤں کے پھیلاؤ جتنی مقدار ) تمہارے قریب ہوؤں گا ، اگر تم چلتے ہوئے میری طرف آؤ گے تو میں دوڑتے ہوئے تمہاری طرف آؤں گا ۔ “ فتادہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ سب سے جلدی ( یعنی انتہائی جلدی ) مغفرت کرنے والا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 16775
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَالَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - : لَا يَذْكُرُنِي عَبْدٌ فِي نَفْسِهِ إِلَّا ذَكَرْتُهُ فِي مَلَأٍ مِنْ مَلَائِكَتِي ، وَلَا يَذْكُرُنِي فِي مَلَأٍ إِلَّا ذَكَرْتُهُ فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالی فرماتا ہے : بندہ تنہائی میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں فرشتوں کے گروہ میں اُس کا ذکر کرتا ہوں اور جب بندہ گروہ میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں ” رفیق اعلیٰ “ میں اُس کا ذکر کرتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 16776
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : يَا ابْنَ آدَمَ ، إِذَا ذَكَرْتَنِي خَالِيًا ذَكَرْتُكَ خَالِيًا ، وَإِذَا ذَكَرْتَنِي فِي مَلَأٍ ذَكَرْتُكَ فِي مَلَأٍ خَيْرٍ مِنَ الَّذِينَ تَذْكُرُنِي فِيهِمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بِشْرِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَقَدِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اے ابن آدم ! جب تم تنہائی میں میرا ذکر کرتے ہو ، تو میں بھی اکیلے میں تمہارا ذکر کرتا ہوں ، اور جب تم گروہ میں میرا ذکر کرتے ہو ، تو میں اُن سے زیادہ بہتر گروہ میں تمہارا ذکر کرتا ہوں ، جن کے درمیان تم میرا ذکر کرتے ہو ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف بشر بن معاذ عقدی کا معاملہ مختلف ہے اور ثقہ ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف بشر بن معاذ عقدی کا معاملہ مختلف ہے اور ثقہ ہے ۔
حدیث نمبر: 16777
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَيَذْكُرَنَّ اللَّهَ قَوْمٌ عَلَى الْفُرُشِ الْمُمَهَّدَةِ يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّاتِ الْعُلَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کچھ لوگ بچھے ہوئے بستروں پر اللہ کا ذکر کریں گے اور اللہ تعالیٰ انہیں بلند جنتوں میں داخل کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔